مستحقین کو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں باعزت روزگار کے حصول کے لیے ضروری تکنیکی و پیشہ ورانہ مہارتیں فراہم کی جائیں گی، روبینہ خالد

جمعہ 10 جنوری 2025 00:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے کہا ہے کہ کفالت پروگرام کے تحت امدادی رقم کو 10,500 روپے سے بڑھا کر 13,500 روپے کر دیا گیا ہےانہوں نے اس اضافے کو حکومت کی طرف سے بی آئی ایس پی کے لاکھوں مستحقین کے لیے نئے سال کا تحفہ قرار دیا۔نوشہرہ ضلع کی تحصیل پبی میں بی آئی ایس پی کے دفتر کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی ہنر مند پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے، جس کے تحت مستحقین کو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں باعزت روزگار کے حصول کے لیے ضروری تکنیکی اور پیشہ ورانہ مہارتیں فراہم کی جائیں گی۔

روبینہ خالد نے کہا کہ مستحق خاندان، جن کے پاس اپنے بچوں کے فارم-بی اور قومی شناختی کارڈ (CNIC) جیسے ضروری رجسٹریشن دستاویزات موجود ہیں، ہمارے ڈائنامک رجسٹریشن مراکز سے خدمات اور امداد حاصل کر سکتے ہیں، خاص طور پر اسکول میں پڑھنے والے بچوں کے لیے اسکالرشپ اور بے نظیر بھٹو نشوونما پروگرام کے تحت وظائف حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو کے مشہور قول کا ذکر کیا کہ “ہنر ایک شخص کا قیمتی اثاثہ ہے” اور کہا کہ حکومت نے مستحقین کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافے کو اولین ترجیح دی ہے تاکہ وہ ملک کے اندر اور بیرون ملک باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔

روبینہ خالد نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار بھٹو نے پاکستانی مزدوروں اور کارکنوں کو گرین پاسپورٹ جاری کرکے انہیں دنیا بھر میں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے۔انہوں نے موجودہ مالی سال کے دوران بی آئی ایس پی کا بجٹ بڑھانے پر صدر اور وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا، جس سے اس تاریخی پروگرام کے تحت رجسٹرڈ 9.3 ملین سے زائد مستحقین کو فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کی امداد کو بینکوں کے ذریعے باعزت طریقے سے مستحقین تک پہنچانے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت متعلقہ تنظیموں سے بات چیت کی گئی ہے۔بلوچستان کے لیے پی ایم ٹی 23 سے بڑھا کر 60 کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بلوچستان کے غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا۔ انہوں نے سابقہ فاٹا کے غریب عوام کے لیے بھی اس حوالے سے پیش رفت کا عندیہ دیا۔ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی خیبر پختونخوا، زہرہ اسلم بھی اس موقع پر موجود تھیں۔قبل ازیں چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے مستحقین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے پبی مرکز کے بی آئی ایس پی حکام کو ہدایت کی کہ وہ مستحقین کو بہترین سہولیات فراہم کریں۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستانبلوچستاندنیابینظیر بھٹوشہیدفاٹااسٹیٹ بینک آف پاکستانغریبذوالفقار علی بھٹوبجٹبجٹ 2023ء

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں

مستحقین کو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں باعزت روزگار کے حصول کے لیے ضروری تکنیکی و پیشہ ورانہ ..

ضلع خیبر پولیس نے سری لنکن خاتون، اور خیبر کے ایک رہائشی کی سابقہ بیوی کو نہ صرف بیٹی سے ملوا دیا بلکہ ..

سرکلر روڈ یکہ توت پر فصیل شہر دو جگہوں سے مسمار ہونے کے خلاف شہری حلقوں کا شدید احتجاج، مقدمہ درج

خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے

صوبے چھوٹے کرلیں تو90فیصد مسائل حل ہوجائیں گے،علی امین گنڈاپور

حکومت بانی سے ملاقات تو کرا نہیں سکتی، ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کیسے کرائے گی؟

صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کا حیات آباد سنٹرل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا دورہ

۷تھانہ رحمان بابا پولیس کی فوری کاروائی، اقدام قتل میں ملوث ملزم ایک گھنٹہ کے اندر اندر گرفتار، اسلحہ ..

:ایس ایچ اوتھانہ بھانہ ماڑی اجمل حیات کی کارروائی، اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ایک عدد کلاشنکوف، ..

+ پی ایم ڈی سی وفاقی و صوبائی حکو متیںوفاقی میڈیکل یو نیورسٹی کے انٹری ٹیسٹ میں شامل طلبہ کو 14اضافی نمبرزدینے ..

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے انسدادِ بدعنوانی مصدق عباسی کی زیر صدارت اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا ..

لله*صوبے میں معیاری غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے حکومت بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے۔فضل حکیم خان یوسفزئی