صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کا حیات آباد سنٹرل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا دورہ

جمعرات 9 جنوری 2025 21:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2025ء) صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی زیر انتظام حیات آباد پشاور میں قائم سنٹرل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیر خوراک کو لیبارٹری میں جاری سول ورک اور مختلف جدید فوڈ ٹیسٹنگ آلات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل واصف سعید، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عبد الرحمن، ڈائریکٹر آپریشنز اختر نواز، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر عبد الستار شاہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لیب میں مختلف خوردنی اشیاء کے نمونوں کی جانچ کے لیے جدید مشینری نصب کی گئی ہے، جن میں مِلک سکین، میٹ ٹیسٹنگ لیب، سی ڈی آر، پی این آئی آر، آئیڈکس سالوشن، ایلیزا اور انکیوبیٹر شامل ہیں، ان تمام مشینوں کے ذریعے مختلف خوردنی اشیاء کی ٹیسٹنگ کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

اس کے علاوہ وزیر خوراک کو یہ بھی بتایا گیا کہ ٹی ڈی ایس میٹر، آئی چیک کروما، سونی کیٹر، کمی نار فلو ہوڈ، آٹو کلیوو اور پی ایچ میٹر سمیت دیگر آلات بھی مکمل طور پر فعال ہیں۔ وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کا دورے کے موقع پر کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی کے قیام کا مقصد اشیاء خوردونوش کی سائنسی بنیادوں پر جانچ پڑتال ہے ۔ ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ سنٹرل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے علاوہ فوڈ اتھارٹی کی 12 موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز بھی صوبہ بھر میں خدمات فراہم کر رہی ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،صوبائی حکومت فوڈ اتھارٹی کو مزید جدید آلات فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پشاورخیبرپختونخواموبائلڈاکٹر

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں

:خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان صوبائی کا وزیر محکمہ بلدیات ارشد ایوب ..

Y صوابی میں عالمی یوم تعلیم کے حوالے سے تقریب

ؒوزیر اعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز کی حیات آباد میڈیکل ..

سٹوڈنٹس مستقبل کا قیمتی اثاثہ ہے طلبہ کے اوپر سرمایہ کاری کرنا ہماری موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات ..

ظ*وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی محمد اسرارکو کامرس کا قلمدان تفویض

پ*پیکا ایکٹ میں ترامیم آزادیِ صحافت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے،

۸ سرکاری ملازمین ک حقوق کے تحفظ کے لیے قومی وطن پارٹی ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی ,سکندر حیات خان شیرپائو

لائیو سٹاک کے ہر شعبہ میں ترقیاتی سرگرمیاں شروع کی جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی نہ برتی جائی,حکیم ..

15کروڑ سے زائد سالانہ زرعی آمدن پر سپر ٹیکس لگے گا، بل خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش

خیبر پختونخوا حکومت کا نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا پولیس طرز پر ایک اور فورس بنانے کا فیصلہ

خیبر یونین آف جرنلسٹس نے پیکا ایکٹ میں ترامیم مسترد کر دیا