عمران خان کو مذاکرات کی کامیابی یا جیل سے باہر آنے کی کوئی فکر نہیں

القادرٹرسٹ کیس میں سزا ہوئی تو دنیا میں تضحیک ہوگی، عمران خان کو جیل میں رکھنا نظام کیلئے مشکل ہورہا ہے، یہ زیادہ دیر نہیں چل سکے گا، کیونکہ ملک میں سیاسی معاشی استحکام نہیں ہے۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 9 جنوری 2025 22:26

عمران خان کو مذاکرات کی کامیابی یا جیل سے باہر آنے کی کوئی فکر نہیں
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 09 جنوری 2025ء ) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان کو مذاکرات کی کامیابی یا جیل سے باہر آنے کی کوئی فکر نہیں، القادر ٹرسٹ کیس میں سزا ہوئی تو دنیا میں تضحیک ہوگی،عمران خان کو جیل میں رکھنا نظام کیلئے مشکل ہورہا ہے، یہ زیادہ دیر نہیں چل سکے گا، کیونکہ ملک میں سیاسی معاشی استحکام نہیں ہے۔

انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت کی بات کو پارٹی کی بات نہیں سمجھتا ، بیرسٹر گوہر کی کل عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں بانی نے کہا کہ تیسری نشست کرلیں اور تحریری مطالبات بھی دے دیں، میٹنگ میں کہا جائے کہ اگر 9مئی اور 26نومبر پر جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جاتا تو پھر چوتھی نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے ہر کسی کی بات عمران خان کی بات نہیں ہے ، صرف دو چار لوگ ہیں جن کی بات کو عمران خان کی بات سمجھا جاسکتا ہے۔

عمران خان بالکل واضح ہیں وہ کہتے مذاکرات نہیں چلتے تو نہ چلیں، ان کی باہر آنے کی بالکل خواہش نہیں ہے ،یہ بات ٹھیک ہے کہ کارکنوں کی ضمانتیں ہونی چاہئیں۔ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلے سے دنیا میں جو تضحیک ہوگی وہ شاید ہمارا نظام سہے یا نہ سہہ سکے، سائفر ، عدت کا مقدمہ بنایا گیا وہ تمام مقدمات ہوا میں تحلیل ہوگئے۔ اب ایک ایسے مقدمے میں سزا دی جارہی ہے جہاں سرکار مانتی ہے کہ انہیں ایک پیسے کا نقصان نہیں ہوا۔

190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ بھی خزانے میں جمع ہوچکا ہے، یہ پیسا شاید سالوں پاکستان واپس نہ آتا۔ عمران خان کو جیل میں رکھنا نظام کیلئے مشکل ہورہا ہے، یہ زیادہ دیر نہیں چل سکے گا، ملک میں سیاسی معاشی استحکام نہیں ، قانون کی حکمرانی نہیں ہے اور سرمایہ کاری نہیں آرہی۔ مزید برآں سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ہدایت کے بعد مذاکرات کی تیسری نشست میں مطالبات دے دیے جائیں گے حالانکہ ہمارا عمران خان سے فری ماحول میں ملاقات کا مطالبہ نہیں مانا گیا لیکن پھر بھی عمران خان مذاکرات کے عمل کو ملک کی خاطر آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنگجانی جلسہ ملتوی کروانے کے لیے صبح 7 بجے اڈیالہ جیل کے دروازے کھول دیے گئے، عمران خان کی منت ترلے کرنے کے لئے لیکن آج جس صوبہ میں آپ کی وزیر اعلیٰ ہے وہاں آپ ایک ملاقات نہیں کروا سکتے تو وہاں حکومت ہمارے دو مطالبات پرعملدرآمد کیسے یقینی بنا سکتی ہے؟ حکومت کی رسائی اپنے قائدین تک ہے، ہماری رسائی بانی تک ختم کی گئی، بانی پی ٹی آئی سے ہماری پہلی ملاقات جامع نہیں تھی۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستانعمران خاننقصانپاکستان تحریک انصافوزیر اعلیٰدنیامذاکراتمعاشیجلسہجیل

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں

گرین ٹائون میں کمرے کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی

پنجاب حکومت نے سیکرٹری عہدہ کی16افسران کے تقرر و تبادلے کے احکاما ت جاری کر دئیے

توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی پانچ سالہ حکمت عملی کی تیاری

پاکستانی معیشت میں ٹیلی کام کا مجموعی تعاون 2024 میں 335 ارب روپے تک پہنچ گیا

صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کی امریکی سفیر ڈونلڈ اے بلوم کے لیے الوداعی تقریب میں شرکت

گورنر سلیم حیدر خان کی دورہ ایران کے دوران گورنر نیشابور مہدی داوندیح سے ملاقات

حکومت کے اسٹیبلشمنٹ سے کچھ تحفظات ہیں جوکہ مذاکرات میں کچھ رکاوٹ ہیں

ہمیں سالانہ اور سہ ماہی اہداف طے کر کے آگے بڑھنا ہے،خواجہ عمران نذیر

جدید ٹیکنالوجی سے پنجاب اربن لینڈ سسٹم انہانسمنٹ منصوبے کے تحت موجودہ ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ کی بنیاد پر ..

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام گلگت بلتستان کے 50طلبا کیلئے سالانہ ونٹر سٹڈی و تربیتی کیمپ لاہور ..

رمیش سنگھ اروڑہ کی امریکی سفیر ڈونلڈ اے بلوم کے لیے الوداعی تقریب میں شرکت

نادرانے شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے والے شہریوں کو جعلسازوں سے ہوشیار رہنے کی تنبیہ کر دی،ترجمان