زیادہ انتظار نہیں، چند دنوں میں مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوئی تو مذاکراتی عمل ختم ہوجائےگا

اڑھائی سالہ تجربہ ہے حکومت غصے میں بچگانہ فیصلے کرتی ہے، حکومت کا مذاکرات پر فیصلہ بھی جلد سامنے آجائےگا، مذاکراتی عمل عمران خان کے ٹویٹ سے نہیں بلکہ پہلے ہی رکا ہوا ہے۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 9 جنوری 2025 22:50

زیادہ انتظار نہیں، چند دنوں میں مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوئی تو مذاکراتی عمل ختم ہوجائےگا
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 09 جنوری 2025ء ) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ زیادہ انتظار نہیں ، چند دنوں میں مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوئی تو مذاکراتی عمل ختم ہوجائے گا،اڑھائی سالہ تجربہ ہے حکومت غصے میں بچگانہ فیصلے کرتی ہے، حکومت کا مذاکرات پر فیصلہ بھی جلد سامنے آجائے گا، مذاکراتی عمل عمران خان کے ٹویٹ سے نہیں بلکہ پہلے ہی رکا ہوا ہے۔

انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت کی بات کو پارٹی کی بات نہیں سمجھتا ، بیرسٹر گوہر کی کل عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں بانی نے کہا کہ تیسری نشست کرلیں اور تحریری مطالبات بھی دے دیں، میٹنگ میں کہا جائے کہ اگر 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جاتا تو پھر چوتھی نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے ہر کسی کی بات عمران خان کی بات نہیں ہے ، صرف دو چار لوگ ہیں جن کی بات کو عمران خان کی بات سمجھا جاسکتا ہے۔

عمران خان بالکل واضح ہیں وہ کہتے مذاکرات نہیں چلتے تو نہ چلیں، ان کی باہر آنے کی بالکل خواہش نہیں ہے ،یہ بات ٹھیک ہے کہ کارکنوں کی ضمانتیں ہونی چاہئیں۔ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلے سے دنیا میں جو تضحیک ہوگی وہ شاید ہمارا نظام سہے یا نہ سہہ سکے، سائفر ، عدت کا مقدمہ بنایا گیا وہ تمام مقدمات ہوا میں تحلیل ہوگئے۔ اب ایک ایسے مقدمے میں سزا دی جارہی ہے جہاں سرکار مانتی ہے کہ انہیں ایک پیسے کا نقصان نہیں ہوا۔

190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ بھی خزانے میں جمع ہوچکا ہے، یہ پیسا شاید سالوں پاکستان واپس نہ آتا۔ عمران خان کو جیل میں رکھنا نظام کیلئے مشکل ہورہا ہے، یہ زیادہ دیر نہیں چل سکے گا، ملک میں سیاسی معاشی استحکام نہیں ، قانون کی حکمرانی نہیں ہے اور سرمایہ کاری نہیں آرہی۔ مزید برآں سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ہدایت کے بعد مذاکرات کی تیسری نشست میں مطالبات دے دیے جائیں گے حالانکہ ہمارا عمران خان سے فری ماحول میں ملاقات کا مطالبہ نہیں مانا گیا لیکن پھر بھی عمران خان مذاکرات کے عمل کو ملک کی خاطر آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنگجانی جلسہ ملتوی کروانے کے لیے صبح 7 بجے اڈیالہ جیل کے دروازے کھول دیے گئے، عمران خان کی منت ترلے کرنے کے لئے لیکن آج جس صوبہ میں آپ کی وزیر اعلیٰ ہے وہاں آپ ایک ملاقات نہیں کروا سکتے تو وہاں حکومت ہمارے دو مطالبات پرعملدرآمد کیسے یقینی بنا سکتی ہے؟ حکومت کی رسائی اپنے قائدین تک ہے، ہماری رسائی بانی تک ختم کی گئی، بانی پی ٹی آئی سے ہماری پہلی ملاقات جامع نہیں تھی۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستانعمران خاننقصانپاکستان تحریک انصافوزیر اعلیٰدنیامذاکراتمعاشیجلسہجیل

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں

شاہراہوں کی تعمیر سے سفر میں بہتری و زرعی پیداوار کی ترسیل میں سہولت ہوگی،صہیب احمد بھرتھ

صوبائی ورکنگ پارٹی کا اجلاس،روڈز وآر پی سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز کی منظوری

ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا رواں سال کا پہلا اجلاس، مختلف منصوبوں کی منظوری دی

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ،خشک،جنوب مشرقی اضلاع میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان

پی ڈی ایم اے کا ممکنہ خشک سالی سے نمٹنے و پیشگی انتظامات مکمل کرنے کیلئے مراسلہ جاری

ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ وفیوچر فیسٹ کے اشتراک سے ایکسپو سنٹر میں نمائش کا اہتمام

لاہور، سوشل سکیورٹی ہسپتال شاہدرہ میں آنکھوں کے آپریشن کی سہولت کا دوبارہ آغاز

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کا پراپرٹی ٹیکس میں اصلاحات کا نوٹیفیکیشن جاری

معراج النبی ؐاسلام کا ایک عظیم معجزہ ہے، نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن

توبہ استغفاروذکر الہی میں ہی تمام مشکلات کا حل ہے،مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

سیدنا امیر معاویہ ؓاسلامی تاریخ کا روشن باب وعظیم صحابی تھے، علامہ ہشام الہی ظہیر

پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیر اہتمام تربیتی کیمپ کا انعقاد کل (ہفتہ) ہو گا