وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے انسدادِ بدعنوانی مصدق عباسی کی زیر صدارت اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی ماہانہ کھلی کچہری کا انعقاد

جمعرات 9 جنوری 2025 21:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2025ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اینٹی کرپشن محمد مصدق عباسی نے کہا ہے کہ کھلی کچہریوں کا مقصد محکمے کے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور عوام کا محکمے کے بارے میں تاثرات سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔ پٹوار سے متعلق شکایات کثرت سے سامنے آرہی ہیں۔ لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلزیش سے ان شکایات میں کمی آئیں گی۔

عوام جائز کاموں کے لئے رشوت دینے سے گریز کریں۔ کرپشن سے متعلق شکایات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے آن لائن پورٹل '' اختیار عوام کا '' میں درج کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پشاور میں ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں ماہانہ کھلی کچہری کے صدارت کے موقع پر کیا۔ کھلی کچہری میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا صدیق انجم سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی اور سائلین کے شکایات تفصیل سے سنیں۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

سائلین نے محکمہ مال، بلدیات، ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق شکایات جمع کیں۔مشیر وزیراعلی مصدق عباسی نے سائلین کی شکایات تفصیل سے سنیں اور انکے حل کے حوالے سے ضروری احکامات و ہدایات جاری کیے۔اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ڈائریکٹوریٹ کے علاؤہ ریجنل دفاتر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا جس میں 59 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

جبکہ چھ شکایات درج کیے گئے۔مشیر وزیراعلی مصدق عباسی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کیلئے اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے واٹس ایپ نمبر 03319988848 جاری کردیا ہے۔ جس کے ذریعے عوام کرپشن کی نشاندھی و شکایات کا اندراج واٹس ایپ پر بھی کرسکتے ہیں.مشیر وزیراعلی مصدق عباسی نے شکایات پر ہونے والی کاروائی سے آگاہ رکھنے کی ہدایت کی۔ جبکہ درج شکایات کے حوالے سے اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا حکام کو درج شکایات کو ٹریک کرتے ہوئے پیشرفت سے مسلسل آگاہ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کے ریجنل دفاتر میں بھی کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں پر عوامی شکایات و مسائل سنے گئے۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

کرپشنپشاورخیبرپختونخواریکارڈ

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں

مستحقین کو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں باعزت روزگار کے حصول کے لیے ضروری تکنیکی و پیشہ ورانہ ..

ضلع خیبر پولیس نے سری لنکن خاتون، اور خیبر کے ایک رہائشی کی سابقہ بیوی کو نہ صرف بیٹی سے ملوا دیا بلکہ ..

سرکلر روڈ یکہ توت پر فصیل شہر دو جگہوں سے مسمار ہونے کے خلاف شہری حلقوں کا شدید احتجاج، مقدمہ درج

خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے

صوبے چھوٹے کرلیں تو90فیصد مسائل حل ہوجائیں گے،علی امین گنڈاپور

حکومت بانی سے ملاقات تو کرا نہیں سکتی، ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کیسے کرائے گی؟

صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کا حیات آباد سنٹرل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا دورہ

۷تھانہ رحمان بابا پولیس کی فوری کاروائی، اقدام قتل میں ملوث ملزم ایک گھنٹہ کے اندر اندر گرفتار، اسلحہ ..

:ایس ایچ اوتھانہ بھانہ ماڑی اجمل حیات کی کارروائی، اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ایک عدد کلاشنکوف، ..

+ پی ایم ڈی سی وفاقی و صوبائی حکو متیںوفاقی میڈیکل یو نیورسٹی کے انٹری ٹیسٹ میں شامل طلبہ کو 14اضافی نمبرزدینے ..

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے انسدادِ بدعنوانی مصدق عباسی کی زیر صدارت اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا ..

لله*صوبے میں معیاری غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے حکومت بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے۔فضل حکیم خان یوسفزئی