حکومت بانی سے ملاقات تو کرا نہیں سکتی، ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کیسے کرائے گی؟

ان کو نیند نہیں آرہی کہ عمران خان باہر آگیا تو ہمارے ساتھ کیا ہوگا، بشریٰ بی بی کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے۔ پنجاب میں نہایت نالائق حکومت ہے۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 9 جنوری 2025 21:35

حکومت بانی سے ملاقات تو کرا نہیں سکتی، ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کیسے کرائے گی؟
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 09 جنوری 2025ء ) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت بانی سے ملاقات تو کرا نہیں سکتی، ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کیسے کرائے گی؟ ان کو نیند نہیں آرہی کہ عمران خان باہر آگیا تو ہمارے ساتھ کیا ہوگا، بشریٰ بی بی کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے۔ پنجاب میں نہایت نالائق حکومت ہے۔

انہوں نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ہدایت کے بعد مذاکرات کی تیسری نشست میں تحریری مطالبات دے دیے جائیں گے حالانکہ ہمارا عمران خان سے فری ماحول میں ملاقات کا مطالبہ نہیں مانا گیا لیکن پھر بھی عمران خان مذاکرات کے عمل کو ملک کی خاطر آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنگجانی جلسہ ملتوی کروانے کے لیے صبح 7 بجے اڈیالہ جیل کے دروازے کھول دیے گئے، عمران خان کی منت ترلے کرنے کے لئے لیکن آج جس صوبہ میں آپ کی وزیر اعلیٰ ہے وہاں آپ ایک ملاقات نہیں کروا سکتے تو وہاں حکومت ہمارے دو مطالبات پرعملدرآمد کیسے یقینی بنا سکتی ہے؟ حکومت کی رسائی اپنے قائدین تک ہے، ہماری رسائی بانی تک ختم کی گئی، بانی پی ٹی آئی سے ہماری پہلی ملاقات جامع نہیں تھی ، ہم کھلے ماحول میں بانی سے ملاقات چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ مطالبات لکھ کر دے دیں۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

مذاکرات کی تیسری نشست میں مطالبات لکھ کر دیئے جائیں گے۔ بانی نے کہا کہ تیسری میٹنگ میں جوڈیشل کمیشن قائم کرنا چاہئے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں سہولتوں سے متعلق جھوٹ بولا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو دہشتگردوں کی طرح ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات نہیں کرائی جارہی۔ بانی پی ٹی آئی کو ذاتی معالج تک رسائی بھی نہیں دی جاتی۔

ان کو نیند نہیں آرہی کہ عمران خان باہر آگیا تو ہمارے ساتھ کیا ہوگا؟جیل میں قید پی ٹی آئی کارکن سورج نہیں دیکھ پاتے۔ 15افراد کی گنجائش والی قیدی وین میں 50افراد کو لایا جاتا ہے، جیل میں قید پی ٹی آئی کارکنان کو ٹھیک سے کھانا بھی نہیں دیا جارہا ۔ شیخ وقاص نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے۔ پنجاب میں نہایت نالائق حکومت ہے، جو آپ نے کیا ہے کھل کر بات کریں کارکنوں کا مذاق کیوں اڑاتی ہیں؟ آپ لوگوں کو اغواء، کاروبار بند اور خواتین کو گرفتار کرتے ہیں، ہمارے نوجوان شعور کی اس سطح پر ہیں کہ جہاں مینڈیٹ چور پہنچ ہی نہیں سکتے۔ 
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

عمران خانپاکستان تحریک انصافوزیر اعلیٰکاروبارمذاکراتپنجابجلسہجیلچوربشریٰ بی بی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں

مستحقین کو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں باعزت روزگار کے حصول کے لیے ضروری تکنیکی و پیشہ ورانہ ..

ضلع خیبر پولیس نے سری لنکن خاتون، اور خیبر کے ایک رہائشی کی سابقہ بیوی کو نہ صرف بیٹی سے ملوا دیا بلکہ ..

سرکلر روڈ یکہ توت پر فصیل شہر دو جگہوں سے مسمار ہونے کے خلاف شہری حلقوں کا شدید احتجاج، مقدمہ درج

خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے

صوبے چھوٹے کرلیں تو90فیصد مسائل حل ہوجائیں گے،علی امین گنڈاپور

حکومت بانی سے ملاقات تو کرا نہیں سکتی، ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کیسے کرائے گی؟

صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کا حیات آباد سنٹرل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا دورہ

۷تھانہ رحمان بابا پولیس کی فوری کاروائی، اقدام قتل میں ملوث ملزم ایک گھنٹہ کے اندر اندر گرفتار، اسلحہ ..

:ایس ایچ اوتھانہ بھانہ ماڑی اجمل حیات کی کارروائی، اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ایک عدد کلاشنکوف، ..

+ پی ایم ڈی سی وفاقی و صوبائی حکو متیںوفاقی میڈیکل یو نیورسٹی کے انٹری ٹیسٹ میں شامل طلبہ کو 14اضافی نمبرزدینے ..

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے انسدادِ بدعنوانی مصدق عباسی کی زیر صدارت اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا ..

لله*صوبے میں معیاری غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے حکومت بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے۔فضل حکیم خان یوسفزئی