سرکلر روڈ یکہ توت پر فصیل شہر دو جگہوں سے مسمار ہونے کے خلاف شہری حلقوں کا شدید احتجاج، مقدمہ درج

جمعرات 9 جنوری 2025 23:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2025ء) سرکلر روڈ یکہ توت پر فصیل شہر دو جگہوں سے مسمار ہونے کے خلاف شہری حلقوں نے شدید احتجاج کیا، اس پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی اور تھانہ آغا میرجانی میں مقدمہ درج کر لیا۔سرکلر روڈ پشاور یکہ توت ایریا میں پی ایس او پمپ کے سامنے چند مفاد پرست عناصر نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گزشتہ شب فصیل شہر دو جگہوں سے مسمار کر دی، جس پر شہری حلقوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

مفاد پرست عناصر کی اس حرکت پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں اگئی اور دیوار شہر میں مسمار کرنے والوں کے خلاف تھانہ اغا میر جانی شاہ میں ایف ائی ار درج کر لی گئی، اس پر مستزاد یکہ ٹاؤن ون انتظامیہ نے رات کی تاریکی میں دیوار گرا کر لگائے گئے پلر بھی گرا دیے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

یکہ توت گیٹ سرکلر روڈ چند مفاد پرست عناصر نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیوار شہر کو دو جگہوں سے مسمار کیا اور راتوں رات پلر بھی کھڑے کر دیے اور اس پر میئر پشاور کی تصویر والا بینر بھی اویزاں کر دیا۔

اس صورتحال پر پشاور شہر کے باسیوں نے شدید احتجاج کیا اور جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے مسمار شدہ دیوار شہر کی جگہ پر لگائے گئے پلر اکھاڑ دیے اور دیوار شہر میں مسمار کرنے والوں کے خلاف ایف ائی ار درج کر لی ہے۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ جہاں سے دیوار شہر میں شمار کی گئی ہے وہاں پر میئر پشاور کا پوسٹر لگا کر یہ باور کیا جا رہا ہے کہ اس میں کسی پہنچی ہوئی شخصیت کا ہاتھ ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔شہری حلقوں کی جانب سے وزیراعلی خیبر پختون خوا سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ارکیلوجی ڈیپارٹمنٹ کو مکمل اختیارات دے کر دیوار شہر کی حدود میں قائم دکانیں مسمار کر کے دیوار شہر کو پرانی حالت میں بحال کیا جائے۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پشاوراحتجاجتھانہ

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں

:خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان صوبائی کا وزیر محکمہ بلدیات ارشد ایوب ..

Y صوابی میں عالمی یوم تعلیم کے حوالے سے تقریب

ؒوزیر اعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز کی حیات آباد میڈیکل ..

سٹوڈنٹس مستقبل کا قیمتی اثاثہ ہے طلبہ کے اوپر سرمایہ کاری کرنا ہماری موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات ..

ظ*وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی محمد اسرارکو کامرس کا قلمدان تفویض

پ*پیکا ایکٹ میں ترامیم آزادیِ صحافت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے،

۸ سرکاری ملازمین ک حقوق کے تحفظ کے لیے قومی وطن پارٹی ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی ,سکندر حیات خان شیرپائو

لائیو سٹاک کے ہر شعبہ میں ترقیاتی سرگرمیاں شروع کی جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی نہ برتی جائی,حکیم ..

15کروڑ سے زائد سالانہ زرعی آمدن پر سپر ٹیکس لگے گا، بل خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش

خیبر پختونخوا حکومت کا نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا پولیس طرز پر ایک اور فورس بنانے کا فیصلہ

خیبر یونین آف جرنلسٹس نے پیکا ایکٹ میں ترامیم مسترد کر دیا