+ پی ایم ڈی سی وفاقی و صوبائی حکو متیںوفاقی میڈیکل یو نیورسٹی کے انٹری ٹیسٹ میں شامل طلبہ کو 14اضافی نمبرزدینے کا نوٹس لیں ،ڈاکٹر صاحبزادہ وسیم حیدر

گ* اسلامی جمعیت طلبہ ہی میڈیکل طلبہ کے مسائل حل کرے گی ،ڈاکٹر صاحبزادہ وسیم حیدر

جمعرات 9 جنوری 2025 21:05

3 پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2025ء)اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختو نخواکے ناظم ڈاکٹرصاحبزادہ وسیم حیدر نے پی ایم ڈی سی کی جانب سے وفاقی میڈیکل یو نیورسٹی کے انٹری ٹیسٹ میں شامل ہو نے والے طلبہ کو 14اضافی نمبر ز دینے کا فیصلہ صوبہ خیبر پختونخوا کے سینکڑوںطلبہ کے ساتھ ناانصافی اور حق تلفی قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ اقدام ان طلبہ کے مستقبل پر منفی اثر ڈالے گا ،جو پہلے ہی محدود وسائل اور مواقع کے باجود میڈیکل کا لجز میں داخلے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ۔

اگر وفاقی میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ کو اضافی نمبر ز دیے جارہے ہیں تو خیبر پختو نخوا کے طلبہ کو بھی میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں مساوی اضافی نمبرز دیے جائیں ،تاکہ وہ داخلوں سے محروم نہ رہیں اور برابری کی بنیاد پر مقابلے میں شریک ہوسکیں ۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ایم ڈی سی ،وفاقی وصوبائی حکومتیں اور وائس چانسلر خیبر میڈیکل یو نیورسٹی فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیں اور خیبر پختونخوا کے طلبہ کو ان کے حق سے محروم نہ کریں ۔

اگر حکومت نے اس ناانصافی پر تو جہ نہ دی تو اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا کے میڈیکل طلبہ کیساتھ مشاورت کے بعد اس معاملے کو ہائی کورٹ میں لے کر جائے گی ۔اسلامی جمعیت طلبہ اپنے میڈیکل طلبہ کیساتھ کھڑے ہے اور ان کے جائز مطالبات کی منظوری تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ہم یہ بھی اپیل کرتے ہیں کہ تمام متعلقہ ادارے طلبہ کیساتھ یکساں برتائو کریں ۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

خیبرپختونخواجمعیتعدالت

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں

مستحقین کو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں باعزت روزگار کے حصول کے لیے ضروری تکنیکی و پیشہ ورانہ ..

ضلع خیبر پولیس نے سری لنکن خاتون، اور خیبر کے ایک رہائشی کی سابقہ بیوی کو نہ صرف بیٹی سے ملوا دیا بلکہ ..

سرکلر روڈ یکہ توت پر فصیل شہر دو جگہوں سے مسمار ہونے کے خلاف شہری حلقوں کا شدید احتجاج، مقدمہ درج

خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے

صوبے چھوٹے کرلیں تو90فیصد مسائل حل ہوجائیں گے،علی امین گنڈاپور

حکومت بانی سے ملاقات تو کرا نہیں سکتی، ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کیسے کرائے گی؟

صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کا حیات آباد سنٹرل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا دورہ

۷تھانہ رحمان بابا پولیس کی فوری کاروائی، اقدام قتل میں ملوث ملزم ایک گھنٹہ کے اندر اندر گرفتار، اسلحہ ..

:ایس ایچ اوتھانہ بھانہ ماڑی اجمل حیات کی کارروائی، اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ایک عدد کلاشنکوف، ..

+ پی ایم ڈی سی وفاقی و صوبائی حکو متیںوفاقی میڈیکل یو نیورسٹی کے انٹری ٹیسٹ میں شامل طلبہ کو 14اضافی نمبرزدینے ..

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے انسدادِ بدعنوانی مصدق عباسی کی زیر صدارت اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا ..

لله*صوبے میں معیاری غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے حکومت بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے۔فضل حکیم خان یوسفزئی