پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی تقریباً ساڑھے چار سال کے عرصے کے بعد پیرس کے لیے پہلی پرواز کل روانہ ہوگی

جمعرات 9 جنوری 2025 23:20

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی تقریباً ساڑھے چار سال کے عرصے کے بعد پیرس کے لیے پہلی پرواز  کل روانہ ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2025ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی تقریباً ساڑھے چار سال کے عرصے کے بعد پیرس کے لیے پہلی پرواز کل جمعہ کو روانہ ہوگی، پیرس آنے اور جانے والی پہلی اور دوسری پروازوں کے لیے فلائٹ بکنگ مکمل ہوچکی ہے جو کہ بہت خوش آئند بات ہے- ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق پی آئی اے پیرس کے لیے ہفتہ وار دو براہ راست پروازیں چلا رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پہلی پرواز(آج) جمعہ 10 جنوری کو اسلام آباد سے پیرس کے لیے 12 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہوگی۔پیرس آنے اور جانے والی پہلی اور دوسری پروازوں کے لیے فلائٹ بکنگ فل ہو چکی ہے جو کہ بہت خوش آئند بات ہے- ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے نے انٹرانیٹ وائرلیس انٹرٹینمنٹ سسٹم کے ذریعے ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ کے لیے بھی خصوصی انتظامات کئے ہیں - ترجمان نے کہا کہ مسافر اپنے موبائل فون، ٹیبلٹ یا لیپ ٹاپ کمپیوٹر کے ذریعے ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ استعمال کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

مسافروں کی جانب سے فلائٹ پر مثبت ردعمل سے ہم مستقبل میں مزید بہتر لوڈز کی توقع رکھتے ہیں۔پیرس کی پروازیں اب فرانس اور پاکستان میں پاکستانیوں کی دیرینہ خوائش کو پورا کرتی ہیں۔پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کو وقت کی بچت کی سہولت کے ساتھ سستے داموں ٹکٹ مل رہے ہیں ۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستاناسلام آبادپی آئی اےموبائلفرانس

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں

قومی زرعی تحقیقاتی مرکز میں آلو کی تصدیق شدہ بیج کی پیداوار سے متعلق تین روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

ٹرانزٹ کارگو کی نگرانی کے نئے نظام بارے قومی پریس کے بعض حصوں میں شائع ہونے والی خبریں بے بنیادہیں، ..

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی تقریباً ساڑھے چار سال کے عرصے کے بعد پیرس کے لیے پہلی پرواز کل روانہ ..

ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ،ریگولیشن اینڈ ..

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے چیئرمین ورلڈ کشمیر فورم حاجی رفیق پردیسی کی قیادت میں وفد کی ..

انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز نے بھارت کی انتخابی سیاست سے متعلق خصوصی تحقیقی رپورٹ جاری کر دی

وی پی این کے بڑھتے استعمال سے انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچراورغیر ملکی زرمبادلہ کو نقصان پہنچنے کا انکشاف

صارفین کو بہترین سروسز کی فراہمی کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں،سی ای او آئیسکو محمد نعیم ..

اسلام آباد، ایس ایس پی آ پر یشنز محمد ارسلان شاہ زیب کاانویسٹی گیشن افسران کے ساتھ اجلاس

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کا تھانہ ویمن میں کھلی کچہری کا انعقاد

اسلام آباد،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر47ہزار سے زائد ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی

آئیسکو کا بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری