لله*صوبے میں معیاری غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے حکومت بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے۔فضل حکیم خان یوسفزئی

جمعرات 9 جنوری 2025 21:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2025ء)خیبر پختونخوا کے وزیر لائیو سٹاک، ماہی پروری اور امداد باہمی فضل حکیم خان یوسفزئی نے جمعرات کے روزپشاور میں میٹ پروسسنگ اینڈ ٹریننگ سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی سلطان روم خان اوراختر خان ایڈوکیٹ سمیت سیکرٹری مواصلات و تعمیرات ڈاکٹرمحمد اسرار،ڈی جی لائیوسٹاک توسیع ڈاکٹر اصل خان اور ڈائریکٹر جنرل تحقیق ڈاکٹراعجاز علی ڈئریکٹر لائیو سٹاک ضم اضلاع ڈاکٹر وحید وزیر محکمہ لائیو سٹاک کے دیگرمتعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ میٹ پروسسنگ اینڈ ٹریننگ سنٹر اپنی نوعیت کا صوبے کا پہلا سنٹر ہے جہاں سے معیاری اورحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت فراہم ہوگا،جس سے صوبے کے عوام کی غذائی ضرورتوں کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ برآ مداد کا اضافہ کرنے اورصوبے کی آمدن کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

انہوں نے کہا کہ اس سنٹر پر تقریبا 25 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے او یہ یونیڈو اور جیکا کے تعاون سے مکمل کیا گیاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت اور وژن کے تحت اس طرح کے مراکز صوبے کے ڈویژنوں کی سطح پر بھی قائم کئے جائیں گے تا کہ عوام کو ان کی امنگوں کیمطابق سہولیات میسر آ سکیں، انہوں نے سنٹر کے قیام میں جیکااور یونیڈو کے تعاون کو سراہااور کہا کہ یہ خیبر پختونخوامیں گوشت کی پروسیسنگ کی سہولت اور لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا تربیتی مرکز، سرکاری شعبے میں گوشت کے لئے تربیت کی یہ پہلی جدید ترین سہولت ہے اور یہ سہولت ملک بھر میں معاشی ترقی کو فروغ دے سکتی ہے، جس سے نہ صرف مقامی کاروبار کو فروغ ملے گا بلکہ برآمدی شعبے کو بھی تقویت حاصل ہوگی۔

یہ سہولت اب مکمل طور پر کام کر رہی ہے اور اس نے پہلے ہی ذبح کرنے، پروسیسنگ، معائنہ، خوراک کی حفاظت اور حفظان صحت اور برآمدی مقصد کے لیے گوشت کی ہینڈلنگ کے لیے درکار بین الاقوامی پروٹوکول کے تربیتی کورسز شروع کر دئیے ہیں ۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

اسمبلیوزیر اعلیٰکاروبارمعاشیصوبائی اسمبلیڈاکٹر

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں

مستحقین کو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں باعزت روزگار کے حصول کے لیے ضروری تکنیکی و پیشہ ورانہ ..

ضلع خیبر پولیس نے سری لنکن خاتون، اور خیبر کے ایک رہائشی کی سابقہ بیوی کو نہ صرف بیٹی سے ملوا دیا بلکہ ..

سرکلر روڈ یکہ توت پر فصیل شہر دو جگہوں سے مسمار ہونے کے خلاف شہری حلقوں کا شدید احتجاج، مقدمہ درج

خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے

صوبے چھوٹے کرلیں تو90فیصد مسائل حل ہوجائیں گے،علی امین گنڈاپور

حکومت بانی سے ملاقات تو کرا نہیں سکتی، ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کیسے کرائے گی؟

صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کا حیات آباد سنٹرل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا دورہ

۷تھانہ رحمان بابا پولیس کی فوری کاروائی، اقدام قتل میں ملوث ملزم ایک گھنٹہ کے اندر اندر گرفتار، اسلحہ ..

:ایس ایچ اوتھانہ بھانہ ماڑی اجمل حیات کی کارروائی، اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ایک عدد کلاشنکوف، ..

+ پی ایم ڈی سی وفاقی و صوبائی حکو متیںوفاقی میڈیکل یو نیورسٹی کے انٹری ٹیسٹ میں شامل طلبہ کو 14اضافی نمبرزدینے ..

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے انسدادِ بدعنوانی مصدق عباسی کی زیر صدارت اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا ..

لله*صوبے میں معیاری غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے حکومت بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے۔فضل حکیم خان یوسفزئی