عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے تاخیر سپیکر قومی اسمبلی کی ملک میں عدم موجودگی سے ہوئی ،علی امین گنڈاپور

بانی پی ٹی آئی سے جیل میں انفرادی ملاقاتیں ہو رہی ہیں ، ایاز صادق میرے خیال سے وطن واپس آگئے ہیں اب مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات ہو جائیگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا تقریب سے خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 9 جنوری 2025 15:20

عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے تاخیر سپیکر قومی اسمبلی کی ملک میں عدم موجودگی سے ہوئی ،علی امین گنڈاپور
پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 جنوری 2025)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے، مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات میں تاخیر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملک میں عدم موجودگی کے باعث ہو ئی ہے، عمران خان سے انفرادی ملاقاتیں ہو رہی ہیں، پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر میرے خیال سے اب وطن واپس آگئے ہیںاس لئے اب مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوجائیگی۔

وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کی بہتری کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل میں خود کروں گا۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

سوشل میڈیا کی خبروں کو اہمیت نہ دیںجس کو بھی ہٹایا جائے گا اس کا فیصلہ میں ہی کروں گا۔ہم نے کشکول کو توڑنا ہے اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہونا ہو گا۔ ہم نے اداروں کو با اختیار کرنا ہے۔

اللّہ کو جواب دینا ہے یہ سوچ پیدا کرنی ہوگی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پورکا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ پہلا صوبہ ہے جہاں 30 ارب روپے قرضہ اتارنے کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ آبادی بڑھ گئی لیکن صوبوں کی تعداد نہیں بڑھائی جا رہی ۔ یہاں لوگ اپنی بادشاہت قائم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ہر سال نیب کی صرف رپورٹ آتی ہے کہ کرپشن ہو رہی ہے۔

نیب سمیت دیگر ادارے کیوں ہیں اگر وہ کام نہیں کر سکتے۔ اداروں کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے فنڈز مختص کئے ہیں۔ آگے بڑھنے کیلئے خوف کے بت کو توڑنا پڑے گا۔ نرسنگ اور میڈیکل کالج قائم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔جامعات میں مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق شعبہ جات کھولیں گے۔ پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ کی پروموشن کی منظوری دیتا ہوں۔ ہم سب کہہ رہے تھے کہ صوبہ کیوں نہیں ترقی کررہا ؟، کیونکہ ہم آوٹ آف باکس نہیں جارہے۔

دنیا کی ترقی کے لیے ہمیشہ اختیارات کی منتقلی ضروری ہوتی ہے لیکن ہر کوئی بڑا اختیار چاہتا ہے۔دقسمتی سے ہر محکمے میں لائبلٹی تھی۔ پھر چاہے اچھے ہوں یا برے، ان محکموں کو چلانا ہے۔ ہر محکمے کو قرض اتارنے کیلئے 30 ارب روپے کا انڈومنٹ فنڈ قائم کردیا ہے۔ ہم نے اگر کئی سال یہ پیسے رکھے ہوتے تو کم از کم محکمے اپنے پاوں پر کھڑے ہوتے۔ہمیں مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق بچوں اور بچیوں کو تربیت دینی چاہیے تاکہ یہ طلبہ و طالبات باہر جاکر ملک کی ترقی کا باعث بنیں۔ ہمیں اس خوف کا بت توڑنا ہوگا۔

Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

اسمبلیپاکستانعمران خانکرپشنقرضہقومی اسمبلیپشاورپاکستان تحریک انصافدنیامذاکراتسوشل میڈیاسردار ایاز صادق

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں

مستحقین کو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں باعزت روزگار کے حصول کے لیے ضروری تکنیکی و پیشہ ورانہ ..

ضلع خیبر پولیس نے سری لنکن خاتون، اور خیبر کے ایک رہائشی کی سابقہ بیوی کو نہ صرف بیٹی سے ملوا دیا بلکہ ..

سرکلر روڈ یکہ توت پر فصیل شہر دو جگہوں سے مسمار ہونے کے خلاف شہری حلقوں کا شدید احتجاج، مقدمہ درج

خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے

صوبے چھوٹے کرلیں تو90فیصد مسائل حل ہوجائیں گے،علی امین گنڈاپور

حکومت بانی سے ملاقات تو کرا نہیں سکتی، ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کیسے کرائے گی؟

صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کا حیات آباد سنٹرل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا دورہ

۷تھانہ رحمان بابا پولیس کی فوری کاروائی، اقدام قتل میں ملوث ملزم ایک گھنٹہ کے اندر اندر گرفتار، اسلحہ ..

:ایس ایچ اوتھانہ بھانہ ماڑی اجمل حیات کی کارروائی، اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ایک عدد کلاشنکوف، ..

+ پی ایم ڈی سی وفاقی و صوبائی حکو متیںوفاقی میڈیکل یو نیورسٹی کے انٹری ٹیسٹ میں شامل طلبہ کو 14اضافی نمبرزدینے ..

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے انسدادِ بدعنوانی مصدق عباسی کی زیر صدارت اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا ..

لله*صوبے میں معیاری غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے حکومت بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے۔فضل حکیم خان یوسفزئی