ناہید اختر
ناہید اختر Naheed Akhtar | |
---|---|
ناہید اختر | |
ذاتی معلومات | |
پیدائش | 26 ستمبر 1956ملتان, پاکستان |
اصناف | غزل |
پیشے | پس پردہ گلوکارہ |
سالہائے فعالیت | 1970–1992 |
ناہید اختر ایک پاکستانی پس پردہ گلوکارہ ہیں۔ 1970ء میں پہلا گانا ریڈیو پاکستان ملتان کے لیے گایا پھر متعدد فلموں اور ڈراموں کے لیے اردو و پنجابی گانے ریکارڈ کروائے، 1992ء میں اس فن کو ترک کر کے گھریلو زندگی گزارنے لگیں۔ ان کو 2007ء میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ملا۔[1] 1974ء، 1975ء اور 1985ء میں نگار فلم ایوارڈ ملا۔[2]
آپ نے 1986ء میں گلوکاری چھوڑ دی کیونکہ آپ کو آرام کی ضرورت تھی۔[2]
حالات زندگی
[ترمیم]ابتدائی زندگی
[ترمیم]ناہید اختر 26 ستمبر 1956ء کو ملتان میں پیدا ہوئیں۔[2]
ذاتی زندگی
[ترمیم]ناہید اختر نے 1994ء میں صحافی آصف علی پوٹا سے شادی کر لی.آپ نے ایک مرتبہ انٹرویو کے وقت بتایا کہ شادی کی وجہ سے انھوں نے گانے کو نہیں چھوڑا۔ اگرچہ وہ گانا جاری رکھنا چاہتی تھی لیکن وہ اپنے بچوں کی پرورش میں مصروف ہو گئیں۔[2]
موجودہ زندگی
[ترمیم]ناہید اپنے بچوں کے ساتھ مصروف رہتی ہیں اور خاص طور پر اپنے شوہر آصف علی پوٹا کے انتقال کے بعد وہ گانے کے پیشہ میں سرگرم عمل نہیں ہیں۔ ناہید اختر کے شوہر آصف علی پوٹا کا 8 جولائی، 2017ء کو 55 سال کی عمر میں دل کے دورہ سے انتقال ہوا۔[2]
کچھ مشہور نغمے
[ترمیم]- یہ رنگینی نو بہار اللہ اللہ
- تھا یقین کہ آئیں گی یہ راتاں کبھی
- کسی مہرباں نے آ کے میری زندگی سجا دی
- چھاپ تلک سب چھین لی رے
- ایسے موسم میں چپ کیوں ہو
- یہ دنیا رہے نہ رہے میرے ہمدم
- کچھ ان کی جفاؤں نے لوٹا
- تم سے الفت کی تقاضے نہ نبھاے جاتے
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Civil awards given"۔ dawn.com
- ^ ا ب پ ت ٹ "Nahid Akhtar — the nightingale of Pakistan"۔ dailytimes.com.pk
بیرونی روابط
[ترمیم]- انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر ناہید اختر ، Naheed Akhtar filmography, Retrieved 15 May 2016