حمیرا چنا
حمیرا چنا Humaira Channa | |
---|---|
پیدائشی نام | حمیرا چنا |
تعلق | لاہور، پاکستان |
اصناف | فلم پس پردہ گلوکار، لوک موسیقی گلوکاری |
پیشے | گلوکارہ |
آلات | گلوکاری |
سالہائے فعالیت | 1987-تاحال |
حمیرا چنا چھ مرتبہ نگار ایوارڈز یافتہ پاکستانی پس پردہ گلوکارہ ہے۔22جون 1970ء کو حیدرآباد میں گلوکارہ لکی ناز کے گھر جنم لیا، استاد بشیر احمد خان اور نثار بزمی سے گلوکاری سیکھی ، ہزاروں گانے فلموں اور ڈراموں کے لیے گائے، ان کو پلے بیک سنگر کے اعتراف میں 6 بار نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ حمیرا چنا نے نور جہان اور مہناز کے بعد تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ نگار ایوارڈ جیتے ہیں۔
ابتدائی زندگی اور کیریئر
[ترمیم]حمیرا چنا پاکستانی تفریح انڈسٹری میں اپنے والد کے زیر اثر شامل ہوئیں، ان کے والد فلمیں بناتے تھے۔ حمیرا چنا نے 9 سال کی عمر میں اپنے گانے گائے [1]۔ والد کی فلم کے لیے پہلا گانا گایا۔ پی ٹی وی کراچی اسٹیشن پر حمیرا چنا کو صوفی شاہ عبد الطیف بھٹائی کے کلام پر فوک گیت گانے کا موقع ملا۔ حمیرا چنا نے اردو، پنجابی، سرائیکی اور سندھی زبان میں ڈھیروں گانے گائے۔ حمیرا چنا کا عروج نوے کی دہائی میں ہوا، 2017ء تک حمیرا چنا ایک ہزار سے زائد گانے گا چکی تھیں۔80ء کی دہائی میں حمیرا چنا ناہید اختر کی جگہ گانے کے لیے آئی جب ناہید اختر نے شادی کے بعد پاکستان فلم انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ 2017ء میں بہت سے پس پردہ گلوکاروں نے شکایت کی کہ انھیں نئے گلوکاروں اور پاپ گلوکاروں اور بینڈ کی وجہ سے کام نہیں مل رہا۔ کوک اسٹوڈیو پاکستان نے 2017ء میں مایہ ناز پس پردہ گلوکاروں کو گانے کا موقع فراہم کیا جس میں حمیرا چنا نے بھی حصہ لیا [2] [3]۔ حمیرا چنا نے متعدد ممالک میں جا کر موسیقی کے پروگرام کیے ہیں جن میں امریکا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، بنگلہ دیش اور یورپی ممالک شامل ہیں [4] ۔
ٹی وی
[ترمیم]سلور جوبلی، انور مقصود کے ساتھ پی ٹی وی تفریحی شو (1983ء) حمیرا چنا نے کئی ڈراموں کے ٹائٹل گانے گائے جن میں سے چند یہ ہیں:
- رشتے محبتوں کے(ہم ٹی وی)(2009ء)
- شکن (پی ٹی وی) (2010ء)
- کاش ایسا ہو (اے آر ٹی وی) (2013ء)
- ناگن (جیو کہانی) (2017ء)
کوک اسٹوڈیو پاکستان
[ترمیم]- 2014ء میں امبوا تلے جاوید بشیر اور میکال حسن بینڈ کے ساتھ گایا [1]
- 2014ء میں پھول بنرو عباس علی خان کے ساتھ گایا
- 2017ء میں نبیل شوکت کے ساتھ مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ گایا [1]
ایوارڈ اور اعزازات
[ترمیم]- 1986 میں نگار ایوارڈ برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ [5]
- 1989ءمیں نگار ایوارڈ برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ
- 1991ءمیں نگار ایوارڈ برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ
- 1993ءمیں نگار ایوارڈ برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ
- 1994ء میں نگار ایوارڈ برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ
- 1997ء میں نگار ایوارڈ برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ
- 2017ء میں صدر پاکستان کی طرف سے تمغا برائے حسن کارکردگی [6]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ Adnan Lodhi (11 June 2017)۔ "The fading out of Lollywood's iconic playback singers"۔ The Express Tribune (newspaper)۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2019
- ↑ Faizan Javed (11 February 2018)۔ "Mystical music festival in full swing"۔ The Nation (newspaper)۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2019
- ↑ Shahzeb Shaikh (6 October 2015)۔ "The future of classical music doesn't look good in Pakistan: Humera Channa"۔ Dawn۔ Pakistan۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2019
- ↑ Profile of Humaira Channa on Coke Studio (Pakistan) website آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ cokestudio.com.pk (Error: unknown archive URL) Retrieved 18 September 2019
- ↑ "Pakistan's 'Oscars': The Nigar Awards (scroll down to read 6 Nigar Awards for Humaira Channa)"۔ FilmReviews website۔ 24 November 2017۔ 27 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 دسمبر 2020
- ↑ Sarmad Khoosat to receive 'Pride of Performance' Award (includes award for Humaira Channa) آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pakistantoday.com.pk (Error: unknown archive URL) Pakistan Today (newspaper), Published 15 August 2016, Retrieved 2 December 2020
بیرونی روابط
[ترمیم]- انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر Humaira Channa ، Humaira Channa 'Filmography', Retrieved 28 Feb 2016