مندرجات کا رخ کریں

سید محمود علی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سید محمود علی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1928ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ریاست حیدرآباد   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 12 جولا‎ئی 2008ء (79–80 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکار ،  ٹیلی ویژن اداکار ،  فلم اداکار [2]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سید محمود علی (محمود علی) کراچی کے مشہور ریڈیو، ٹیلی وژن، اسٹیج اورفلمی اداکار تھے۔ وہ 1928ء میں بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1945ء میں ریڈیو کیرئر کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے کیا۔ آزادی کے بعد وہ لاہور آ گئے اور پھر کچھ عرصے بعد کراچی منتقل ہو گئے اور ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہو گئے۔ اداکاری کا آغاز خواجہ معین الدین تھیٹر سے 1965ء میں کیا۔ کراچی ٹی وی اسٹوڈیو کے قیام کے بعد وہ ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کرنے لگے۔ انھوں نے لاتعداد ڈراموں اور اشتہارات میں اور کافی فلموں میں بھی کام کیا اور یادگار کردار ادا کیے۔ ان کے مشہورڈراموں میں خدا کی بستی ، انتظارفرمائیے، چچا چھکن ، تعلیم بالغان وغیرہ شامل ہیں۔ اداکاری اور صداکاری میں بہترین خدمات کے عوض 1985ء میں انھیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ 11 جولائی ، 2008ء کو 80 سال کی عمر میں کراچی میں ان کا انتقال ہوا۔ قبرستان وادیءحسین میں تدفین ہوئی،

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ربط: https://www.imdb.com/name/nm3773584/ — اخذ شدہ بتاریخ: 12 اکتوبر 2019
  2. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm3773584/