طفیل نیازی
طفیل نیازی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1916ء منڈیراں، ضلع جالندھر، پنجاب، برطانوی ہندوستان |
وفات | نومبر 21، 1990 اسلام آباد، پاکستان |
ء
قومیت | پاکستانی |
عملی زندگی | |
پیشہ | نغمہ ساز |
وجہ شہرت | گلوکار، موسیقار |
کارہائے نمایاں |
|
صنف | لوک موسیقی |
اعزازات | |
صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی | |
درستی - ترمیم |
طفیل نیازی (انگریزی: Tufail Niazi) (پیدائش: 1926ء - وفات: 21 ستمبر، 1990ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف لوک گلوکار اور موسیقار تھے۔
حالات زندگی
طفیل نیازی 1916ء کو منڈیراں، پنجاب، ضلع جالندھر، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے[1]۔ طفیل نیازی نے پہلے پہل نوٹنکیوں میں شرکت کی اور سسی پنوں، ہیرا رانجھا، سوہنی مہینوال اور پورن بھگت جیسے کلاسیکل ڈراموں میں ہیرو کا کردار ادا کیا، پھر اپنی ایک سنگیت پارٹی قائم کرکے مختلف مقامات پر گانے کے سلسلے کا آغاز کیا۔ تقسیم ہند کے بعد پہلے ملتان میں سکونت اختیار کی پھر لاہور چلے آئے۔[2]۔
26 نومبر 1964ء کو پاکستان ٹیلی وژن کی افتتاحی نشریات کا آغاز ان کے مشہور گانے لائی بے قدراں نال یاری سے ہوا۔ 1970ء کی دہائی میں وہ لوک ورثہ کے ادارے سے وابستہ ہوئے اور پاکستان ٹیلی وژن کے مشہور پروگرام لوک تماشا میں خود بھی گانے گائے اور دوسروں کے گانوں کی دھنیں بھی ترتیب دی۔ انھوں نے لوک موسیقی میں اپنا منفرد انداز متعارف کرایا۔[2]
اعزازات
حکومت پاکستان نے طفیل نیازی کو ان کی فنی خدمات کے صلے میں 14 اگست، 1982ء کو صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔[2]
وفات
طفیل نیازی 21 ستمبر، 1990ء کو اسلام آباد، پاکستان میں وفات پا گئے۔[1][2]
حوالہ جات
- ^ ا ب گلو کار طفیل نیازی کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس بیت گئے، روزنامہ پاکستان، لاہور، 19 ستمبر 2014ء
- ^ ا ب پ ت ص 674، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
- 1916ء کی پیدائشیں
- 1990ء کی وفیات
- اسلام آباد کی شخصیات
- بیسویں صدی کے گلوکار
- بیسویں صدی کے مرد گلوکار
- پاکستانی فلمساز
- پاکستانی لوک گلوکار
- پاکستانی مرد گلوکار
- پاکستانی مسلم شخصیات
- پاکستانی نغمہ ساز
- پاکستانی ریڈیو شخصیات
- پاکستانی ٹیلی ویژن شخصیات
- پنجابی زبان کے گلوکار
- پنجابی شخصیات
- پنجابی گلوکار
- تمغائے حسن کارکردگی وصول کنندگان