مندرجات کا رخ کریں

وینی لیکردال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
وینی لیکردال
معلومات شخصیت

روتھ وینی لیکردال، ایک سویڈش مشنری خاتون ہیں جو پاکستان میں تعلیم، سماجی کام اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں اپنی خدمات کے لیے جانی جاتی ہیں۔ وہ 1960ء کی دہائی میں سویڈن سے پاکستان منتقل ہوئیں اور پنجاب سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں تقریباً سینتیس سال گزارے۔ وہ ٹیکسلا کرسچن ہسپتال میں ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد 2007ء میں واپس سویڈن چلی گئیں۔ [1]

سوانح عمری

[ترمیم]

وہ الی میونسپلٹی میں پلی بڑھی۔ پاکستان منتقل ہونے سے پہلے، انھوں نے نرس کی تربیت حاصل کی اور بعد میں پانچ سال تک سہلگرینسکا یونیورسٹی ہسپتال میں کام کیا۔ [2] وہ 1960ء کی دہائی میں کراچی پاکستان آئیں، اور پھر 1969ء میں پہلے سات سالوں میں راولپنڈی کام کیا۔ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران، انھوں نے مقامی باشندوں اور خاص طور پر مریضوں کے ساتھ بہتر رابطے کے لیے اردو اور پنجابی زبانیں سیکھیں۔ [1] ان کا مقصد پاکستان میں بچوں اور حاملہ خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگانے پر مرکوز تھا۔ [3]

سوات منتقل ہونے کے بعد انھوں نے حاملہ خواتین اور بچوں کی صحت سمیت زچگی کی صحت فراہم کرنے کی سہولیات دیں۔ انہوں نے تپ دق کے مریضوں اور غذائیت سے دوچار بچوں کے لیے ساہیوال میں کام کیا۔ [4] انھوں نے اپنا زیادہ تر وقت ٹیکسلا میں گزارا جہاں انھوں نے 1981ء سے 2007ء تک ٹیکسلا کرسچن ہسپتال میں خدمات انجام دیں۔ [3] ان کا کام ٹیکسلا میں تعلیم اور سماجی کام پر مرکوز تھا۔ وہ 2007ء میں گوتھنبرگ سویڈن چلی گئیں اور انھوں نے اردو مترجم کے طور پر کام کرنا شروع کیا۔ [2][3]

ایوارڈز

[ترمیم]

مارچ 2021ء میں، صدر پاکستان عار ف علوی نے صحت کی دیکھ بھال کے میدان میں پاکستان کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں تمغہء حسنِ کارکردگی سے نوازا۔ وہ تمغہء حسنِ کارکردگیحاصل کرنے والی پہلی سویڈش بن گئیں۔ [2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب "First Sweden national to receive 'Pride of Performance' award"۔ Pakistan Observer۔ 2021-03-20۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2021 
  2. ^ ا ب پ Magnus Vasell (2021-04-09)۔ "Här får Wenny från Göteborg medalj av Pakistans president"۔ gp.se (بزبان سویڈش)۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2021 
  3. ^ ا ب پ "پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ حاصل کرنے والی نرس وینی لیکردال: 'ایوارڈ وصول کرنے کے لیے خصوصی طور پر پاکستانی لباس سلوایا'"۔ BBC News اردو۔ 2021-04-05۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2021 
  4. "Pakistan: Swedish national to receive 'Pride of Performance' award"۔ Pakistan – Gulf News۔ 2021-03-20۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2021 

مزید پڑھیے

[ترمیم]