مندرجات کا رخ کریں

لیلیٰ شہزادہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لیلیٰ شہزادہ
معلومات شخصیت
پیدائش 1926ء
لٹل ہیمپٹن،برطانیہ
وفات جولائی 20، 1994(1994-07-20)ء
اسلام آباد، پاکستان
قومیت پاکستان کا پرچمپاکستانی
عملی زندگی
پیشہ مصور   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت مصوری
کارہائے نمایاں
  • Portrait of Maryam
  • Bull – aryans and dravidians
  • Skardu and Red Tree
  • Dancing Girl
  • Karachi minaret
  • Budha
صنف تجریدی مصوری، آئل پنٹنگ
اعزازات
صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی
تمغا امتیاز

لیلیٰ شہزادہ (انگریزی: Laila Shahzada) (پیدائش: 1926ء - وفات: 20 جولائی، 1994ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ مصورہ تھیں۔

حالات زندگی

[ترمیم]

لیلیٰ شہزادہ 1926ء کو لٹل ہیمپٹن،برطانیہ میں پیدا ہوئیں[1][2]۔ انھوں نے ڈرائنگ سوسائٹی لندن سے مصوری کی تعلیم حاصل کی۔ 1958ء سے 1960ء کے دوران انھیں مشہور مصور احمد سعید ناگی سے مصوری کی تربیت حاصل کرنے کا موقع ملا۔ 1960ء میں آرٹس کونسل کراچی میں ان کی مصوری کی پہلی انفرادی نمائش ہوئی۔ ان کی مصوری کا خاص موضوع بدھ ازم اور وادیٔ سندھ کی تہذیب تھا۔ ان کی مصوری کی نمائشیں پاکستان کے مختلف شہروں، لندن، ٹوکیو، پیرس، مونٹی کارلو اور نیو یارک میں ہوئیں۔[2]

اعزازات

[ترمیم]

حکومت پاکستان نے لیلیٰ شہزادہ کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں1984ء میں تمغا امتیاز اور 1995ء کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی کا اعزاز عطا کیا[1]۔ پاکستان پوسٹ نے 14 اگست، 2006ء کو پاکستان کے عظیم مصوروں پر مبنی 40 روپے مالیت کی ڈاک ٹکٹ شیٹ کا اجرا کیا، ان میں لیلیٰ شہزادہ بھی شامل تھیں۔[3]

وفات

[ترمیم]

لیلیٰ شہزادہ 20 جولائی، 1994ء کو اسلام آباد، پاکستان میں وفات پا گئیں۔[2][1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ "لیلیٰ شہزادہ، وزیٹرز ہیون ڈاٹ کام"۔ 09 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2016 
  2. ^ ا ب پ ص 745، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
  3. "2006 اسٹامپس، پاکستان پوسٹ آفیشل"۔ 31 مارچ 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2016