اللہ رکھا خان
استاد اللہ رکھا خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1932ء گاؤں مظفر، سیالکوٹ، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) |
وفات | جنوری 27، 1991 پاکستان |
ء
قومیت | پاکستانی |
عملی زندگی | |
پیشہ | فن کار |
وجہ شہرت | سارنگی نواز |
اعزازات | |
صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی | |
درستی - ترمیم |
استاد اللہ رکھا خان (پیدائش: 1932ء — وفات: 27 جنوری 1991ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے برصغیر ہند و پاک کے نامور سارنگی نواز تھے۔
حالات زندگی
[ترمیم]اللہ رکھا خان 1932ء کو گاؤں مظفر، سیالکوٹ، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ بچپن ہی میں وہ امرتسر چلے گئے جہاں انھوں نے اپنے والد استاد لال دین سے سارنگی بجانی سیکھی بعد ازاں انھوں نے استاد احمدی خان، استاد اللہ دیا خان اور استاد نتھو خان جیسے اساتذہ سے بھی استفادہ کیا۔ انھیں ایک مرتبہ قائداعظم کے سامنے بھی سارنگی بجانے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ 1948ء میں وہ پاکستان آ گئے اور ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہو گئے۔[1]
اعزازات
[ترمیم]حکومت پاکستان نے استاد اللہ رکھا خان کی فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں14 اگست 1995ء کو بعد از مرگ صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔[1]
وفات
[ترمیم]استاد اللہ رکھا خان 27 جنوری 1991ء میں وفات پاگئے۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ ص 886، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء