مندرجات کا رخ کریں

ستار طاہر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ستار طاہر

معلومات شخصیت
پیدائش 1 مئی 1940ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گورداسپور ،  برطانوی پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 25 مارچ 1993ء (53 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات دورۂ قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن اسلام پورہ   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مترجم ،  کالم نگار ،  صحافی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  پنجابی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
باب ادب

ستار طاہر (پیدائش: یکم مئی، 1940ء - وفات: 25 مارچ، 1993ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور ادیب، مترجم، کالم نگار، صحافی اور محقق تھے۔

حالات زندگی و ادبی خدمات

[ترمیم]

ستار طاہر یکم مئی، 1940ء میں پیدا ہوئے[1][2][3][4][5]۔ انھوں نے کئی اہم جرائد کے ادارتی فرائض انجام دیے جن میں سیارہ ڈائجسٹ، قومی ڈائجسٹ، ویمن ڈائجسٹ اور کتاب کے نام سرفہرست ہیں۔ ستار طاہر نے 250 سے زائد کتابیں مرتب کیں، تین روسی کتب کا ترجمہ بھی کیا۔ ان کی تحریر کردہ کتب میں سورج بکف و شب گزیدہ، حیات سعید، زندہ بھٹو مردہ بھٹو، صدام حسین، مارشل لا کا وائٹ پیپر، تعزیت نامے اور تنویر نقوی: فن اور شخصیت کے نام سرفہرست ہیں۔ وہ ایک اچھے مترجم بھی تھے اور ان کی ترجمہ شدہ کتب میں ری پبلک، حسن زرگر، دو شہروں کی ایک کہانی، شہزادہ اور فقیر، سرائے، تاراس بلبا اور دنیا کی سو عظیم کتابیں سرِ فہرست ہیں۔[3]۔ وعدے کی زنجیر اور میرا نام ہے محبت جیسی شہرہ آفاق فلموں کی کہانیاں بھی ستار طاہر کے قلم نے لکھیں۔[4]

تصانیف

[ترمیم]
  • اک عالم ہے ثنا خواں آپﷺ کا (سیرت)
  • تعزیت نامے
  • سورج بکف و شب گزیدہ
  • حیات سعید
  • دنیا کی سو عظیم کتابیں
  • غریب کی جورو (ترجمہ)
  • تحریک پاکستان (تاریخ)
  • عشق اور چھکا (ترجمہ)
  • ری پبلک (ترجمہ)
  • حسن زرگر (ترجمہ)
  • تاراس بُلبا (گوگول کے ناول کا ترجمہ)
  • عذرا (ہینری رائیڈر ہیگرڈ کے ناول کا ترجمہ)
  • عذرا کی واپسی (ہینری رائیڈر ہیگرڈ کے ناول کا ترجمہ)
  • دو شہروں کی ایک کہانی (چارلس ڈکنز کے ناول کا ترجمہ)
  • شہزادہ اور فقیر (ترجمہ)
  • سرائے (ترجمہ)
  • گلیور کی سیاحتیں (جوناتھن سوئفٹ کے ناول کا ترجمہ)
  • مونٹی کرسٹو کا نواب (الیگزنڈر ڈوما کے ناول کا ترجمہ)
  • الوداع مسٹر چپس (جیمز ہلٹن کے ناول کا ترجمہ)
  • روبنسن کروسو (ڈینیل ڈیفو کے ناول کا ترجمہ)
  • بھٹو، مقدمہ اور سزا (سیاسیات)
  • زندہ بھٹو مردہ بھٹو (سیاسیات)
  • صدام حسین (سیاسیات)
  • مارشل لا کا وہائٹ پیپر (سیاسیات)
  • تقریر کا فن (تحقیق)
  • تنویر نقوی:فن و شخصیت (تنقید و تحقیق)
  • مذہب، خدا اور انسان
  • زیرو ہاور
  • اپنی قوت ارادی بڑھائیے
  • آسانی سے دوست بنائیے
  • حلقۂ دامِ خیال (کالم)
  • سیر پکا دل (پنجابی ناول)

مدیر

[ترمیم]

اعزازات

[ترمیم]

حکومت پاکستان نے ستار طاہر کی ادبی خدمات کے اعتراف کے اعتراف کے طور پر 14 اگست، 1996ء میں بعد از مرگ صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی کا اعزاز عطا کیا۔[3]

وفات

[ترمیم]

ستار طاہر 25 مارچ، 1993ء کو لاہور، پاکستان میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث وفات پاگئے۔ وہ لاہور میں اسلام پورہ کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں[1][2][3][5]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]