مندرجات کا رخ کریں

حامد علی خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حامد علی خان
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1953ء (عمر 70–71 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ گلو کار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  پنجابی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

استاد حامد علی خان (ولادت: 1953ء) پاکستانی کلاسی گلوکار ہیں۔ حامد علی پٹیالہ گھرانہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے نام ور کلاسیکی گلوکار استاد اختر علی خان کے فرزند اور استاد امانت علی خان اور استاد فتح علی خان کے چھوٹے بھائی استاد حامد علی خان 1953ء میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے نہ صرف کلاسیکی موسیقی میں نام کمایا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ غزل اور ٹھمری میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے شائقین کے دل جیت لیے۔ وہ خیال گائیکی کے بڑے سریلے فن کاروں میں شمار ہوتے ہیں اور کلاسیکی موسیقی کے علاوہ غزل،ٹھمری اور گیت گانے میں بھی اختصاص رکھتے ہیں۔ ابتدا میں وہ اپنے بھتیجے اسد امانت علی خان کے ساتھ جوڑی بناکر گاتے تھے تاہم اب وہ تنہاپرفارم کرتے ہیں۔ حامد علی خان کے تین بیٹوں نایاب علی ، ولی حامد علی اور انعام علی نے راگا بوائز کے نام سے ایک بینڈ بھی بنایا ہے جو خالص کلاسیکی موسیقی اور پاپ میوزک دونوں میں اپنے کمالات دکھا رہا ہے۔ حکومت پاکستان نے موسیقی کے شعبے میں استاد حامد علی خان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں 14 اگست 1996ء کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور بعد ازاں ستارہ امتیاز عطا کیا گیا۔

حوالہ جات

[ترمیم]