مہدی علی مرزا
مہدی علی مرزاپاکستان کے معروف آرکیٹکٹ اور صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی کی حامل شخصیت ہیں۔
ولادت
[ترمیم]مہدی علی مرزا 7 اگست 1910ء کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے۔
تعلیم
[ترمیم]بمبئی کے مشہور جے جے اسکول آف آرٹس اور لندن سے آرکیٹیکچر کی تعلیم حاصل کی۔ اور دہلی پولی ٹیکنیک کے آرکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ سے منسلک ہو گئے۔
عملی زندگی
[ترمیم]قیام پاکستان کے بعد انھوں نے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ سے وابستگی اختیار کی اور 1954 میں کراچی میں پی ڈبلیو ڈی اسکول آف آرکیٹیکچر کے قیام کے بعد اس کے پہلے پرنسپل مقرر ہوئے۔ 1957ء میں انھوں نے انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکٹکس کی تنظیم کی بنیاد رکھی۔ مہدی علی مرزا خود ایک بہت اچھے آرکیٹیکٹ تھے اور امریکا کے مشہور آرکیٹیکٹ فرینک لائیڈ رائٹ کے اسلوب سے متاثر تھے۔
تمغا حسن کارکردگی
[ترمیم]23 مارچ 1962ء حکومت پاکستان نے انھیں بعد از مرگ صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
وفات
[ترمیم]مہدی علی مرزا نے 27 اکتوبر 1961 کو وفات پائی۔ [1]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 09 جون 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اگست 2019