سٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کا معاملہ، بھارتی میڈیا منفی خبریں پھیلانے لگا

اگر سٹیڈیمز 12 فروری تک مکمل نہ ہوئے تو ٹورنامنٹ یو اے ای منتقل کردیا جائے گا : بھارتی میڈیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 9 جنوری 2025 15:55

سٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کا معاملہ، بھارتی میڈیا منفی خبریں پھیلانے لگا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 جنوری 2024ء ) بھارتی میڈیا نے نیشل اسٹیڈیم کراچی، قذافی اسٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی سٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کے معاملے پر پھر واویلا شروع کردیا۔ 
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک مرتبہ پھر ہائبرڈ ماڈل کے بعد پاکستان میں سٹیڈیمز اَپ گریڈیشن کو لیکر منفی خبریں پھیلانا شروع کردیں ہیں تاکہ پاکستان کا مذاق اڑایا جاسکے۔

 
اپنے سپانسررز کی بدولت دنیائے کرکٹ کی عالمی باڈل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر اجارہ داری قائم کرنے والے بھارتی بورڈ کے میڈیا نے خبریں پھیلانا شروع کردی ہیں کہ اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کے کام میں تاخیر کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان سے منتقل کی جاسکتی ہے۔ 
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہونا ہے تاہم 8 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ میں 15 مقابلوں کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو ہوگا۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی میزبانی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، لاہور کا قذافی اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے سپرد ہے جبکہ ایونٹ بھارتی ٹیم کی وجہ سے ہائبرڈ پر ہوگا تو 5 میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ 
گزشتہ برس عالمی معیار کے اسٹیڈیمز بنانے کا عمل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر شروع کیا گیا تھا جسے 31 دسمبر تک مکمل ہونا تھا تاہم اب بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ 12 فروری تک اسٹیڈیمز مکمل تیار نہ ہوئے تو ایونٹ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کردیا جائے گا۔

 
دوسری جانب پی سی بی حکام نے اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن پر دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کرے گا اور کسی جھوٹی افواہ پر دھیان دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ 
بورڈ کے اعلیٰ اہلکار نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ کچھ لوگ پروپیگنڈا پھیلا کر سوشل میڈیا پر پاکستان کی شبیہ کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ 
واضح رہے کہ پاکستان 1996ء کے بعد پہلی بار کسی آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے کی تیاری کررہا ہے۔
وقت اشاعت : 09/01/2025 - 15:55:25
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

کراچیپاکستانبھارتکرکٹلاہورپاکستان کرکٹ بورڈآئی سی سیسوشل میڈیاپی سی بیمتحدہ عرب اماراتدبئینیوزی لینڈ