پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز،ٹکٹوں کی فروخت کل (جمعہ ) سے شروع ہوگی

جمعرات 9 جنوری 2025 23:25

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2025ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کل جمعہ سے ملتان میں نجی کوریئر کمپنی کے 11 سینٹرز پر شروع ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دونوں ٹیسٹ میچز 17 سے 29 جنوری تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیسٹ میچوں میں فرسٹ کلاس (وسیم اکرم اور الٰہی برادران) اور جنرل (حنیف محمد اور مشتاق احمد) انکلوژرز میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

دونوں ٹیسٹ میچوں کے لیےپی سی بی گیلری (انضمام الحق) کے ٹکٹ صرف 500 روپے میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 150 روپے ہوگی جن میں فضل محمود اور عمران خان اسٹینڈز شامل ہیں۔دونوں ٹیسٹ کے لیے پریمیم انکلوژرز (جاوید میانداد اور ظہیر عباس) کے ٹکٹوں کی قیمت 100 روپے ہوگی۔دونوں ٹیسٹ میچوں کے ٹکٹ شہر اولیاء میں ٹی سی ای ایریا آفس،قذافی چوک،گلگشت،مال روڈ،گلشن مارکیٹ،بوسن روڈ واپڈا ٹاؤن ممتاز آباد،چونگی نمبر 1،گارڈن ٹاؤن اور چوک رشید آباد سنٹرز پر دستیاب ہوں گی۔
وقت اشاعت : 09/01/2025 - 23:25:59
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستانکرکٹملتانعمران خانواپڈاوسیم اکرمکمپنی