لسبیلہ میں پاکستان کوسٹ گارڈ کے تعاون سے یوتھ اسپورٹس گالا کا انعقاد

جمعرات 9 جنوری 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2025ء) ضلع لسبیلہ کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان کوسٹ گارڈ اور ضلعی تعلیمی و کھیلوں کے محکمے کے تعاون سے یوتھ اسپورٹس گالا کا کامیاب انعقاد کیا۔ اس رنگارنگ ایونٹ میں نوجوانوں کے لیے مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں لڑکیوں کے لیے بیڈمنٹن اور کرکٹ ٹورنامنٹ جبکہ لڑکوں کے لیے فٹبال ٹورنامنٹ شامل تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے۔ یوتھ اسپورٹس گالا نہ صرف نوجوانوں کو تفریح کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ انہیں خود اعتمادی اور ٹیم ورک کا درس بھی دیتا ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نوجوانوں کو ایک محفوظ اور پائیدار مستقبل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

ہم نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، تاکہ وہ معاشرتی اور پیشہ ورانہ میدانوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ اسپورٹس گالا کے دوران شرکاء اور شائقین نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کی اس کاوش کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نے اختتامی تقریب کے دوران کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور آئندہ بھی ایسے پروگرامز کے انعقاد کا عزم ظاہر کیا۔
وقت اشاعت : 09/01/2025 - 21:50:08
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستانکرکٹفٹبال