پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ ، دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل اپنی پہلی اننگز میں 406 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

جمعرات 9 جنوری 2025 21:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2025ء) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل چار روزہ میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 406 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، میچ کے پہلے دن قاسم اکرم اور مبصر خان نے سنچریاں اسکور کی تھیں، عماد بٹ نے 4 اور اسرار حسین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب میں پی ٹی وی نے کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 260 رنز بنا لیے ، محمد شہزاد نے 70 اور یاسر خان نے 59 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، محمد طحہٰ 86 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، آفتاب ابرہیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں ، این بی پی سپورٹس کمپلیکس میں جاری میچ میں کے آر ایل کی ٹیم واپڈا کے 268 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 151 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، عمران رفیق 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، محمد ذیشان نے 3 وکٹیں حاصل کیں، واپڈا نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 114 رنز بنا لئے اور اسے 231 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے، محمد اخلاق 56 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، محمد عمار 44 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ، ارشاد اللہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہائر ایجوکیشن کی ٹیم ایشال ایسوسی ایٹ کے 341 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 224 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، محمد محسن خان نے 54 رنز اسکور کیے، طاہر حسین نے 4 وکٹیں حاصل کیں، ایشال ایسوسی ایٹ نے کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا لیے اور اسے 237 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے ، محمد سودیس 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، اذان اویس 53 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، ایس بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں اسٹیٹ بینک کی ٹیم او جی ڈی سی ایل کے 171 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، فواد عالم نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، مشتاق کلہوڑو نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، او جی ڈی سی ایل نے اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 202 رنز بنا لیے ، عباس علی 68 اور سردار حسن رضا 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عادل امین 24 اور محمد سرور 31 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، نیاز خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

وقت اشاعت : 09/01/2025 - 21:40:14

متعلقہ عنوان :