ایجو کیشن بورڈ فیصل آباد نے سپورٹس گالا ایونٹ کے مقابلے جیت کر جنرل ٹرافی حاصل کر لی

جمعرات 9 جنوری 2025 23:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2025ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے اسلام آباد میں کھیلے جانے والے انٹربورڈز سپورٹس گالا میں میدان مارلیا۔فیصل آباد بورڈ نے سپورٹس گالا ایونٹ کے مقابلے جیت کر جنرل ٹرافی حاصل کی۔ہاکی،بیڈمنٹن،اتھلیٹکس اور ٹیبل ٹینس مقابلوں میں فیصل آباد بورڈ کے کھلاڑیوں نے نمایاں کامیابی سمیٹی۔

ہاکی فائنل میں لاہور کو کانٹے دار مقابلہ کے بعد 3.2 سے ہرادیا۔لیگ میچز میں فیصل آباد بورڈ نے ایبٹ آباد،مردان،بنوں بورڈ کو شکست دی۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }
بیڈمنٹن میں کوئٹہ،لاہور، اسلام آباد کو ہرانے کے بعد فائنل میں پشاور بورڈ کی ٹیم کو بھی شکست۔اتھلیٹکس کے مقابلوں میں 133 پوائنٹس کے ساتھ رنراپ رہی۔کمشنر فیصل آباد/چیئرپرسن بورڈ سلوت سعید کو سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے جنرل ٹرافی پیش کی۔

کمشنر / چیئرپرسن نے شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں،آفیشلز اور ایجوکیشن بورڈ کو مبارکباددی اور کہا کہ کھلاڑیوں نے ہر کھیل میں قابل ذکر پروفارمنس پیش کی۔انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو کھیلوں میں شرکت کے بھرپور مواقع فراہم کررہے ہیں۔کھلاڑی آئندہ بھی اسی جذبے سے فیصل آباد بورڈ کا نام روشن کریں۔
وقت اشاعت : 09/01/2025 - 23:16:15
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

ہاکیٹینسلاہوراسلام آبادفیصل آبادپشاوربنوںکوئٹہکھیلایبٹ آبادڈاکٹر