جس طرح فزیکلی ڈس ایبلڈ کھلاڑیوں کو کھیلتے دیکھا اس سے بہت حوصلہ ملا ،معین خان

جمعرات 9 جنوری 2025 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2025ء) پاکستان کے سابق کپتان و مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے کہا ہے کہ کھیل میں دماغی طور پر مضبوط ہونا سب سے اہم ہوتا ہے ، جس طرح فزیکلی ڈس ایبلڈ کھلاڑیوں کو کھیلتے دیکھا اس سے بہت حوصلہ ملا ، پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دورے کے موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کھیل سے متعلق مفید مشورے دیئے ، انہوں نے کہا کہ ڈس ایبلڈ ٹیم بہت باصلاحیت ہے اور پی ڈی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ، انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک سے ہی کامیابیاں ملتی ہیں، ایک دوسرے کو سپورٹ کریں اور اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں، ضروری نہیں کہ ہر کھلاڑی ہر میچ میں اچھا پرفارم کرے ، خراب کارکردگی پر بھی ایک دوسرے کو سپورٹ کریں، اس موقع پر پاکستان فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر عمران بلوانی اور جنرل سیکرٹری امیر الدین انصاری، ہیڈ کوچ صبیح اظہر، محمد نظام ، رافع ہاشمی اور راؤ جاوید بھی موجود تھے، واضح رہے کہ قومی ٹیم پی ڈی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے (کل) بروز جمعہ کو سری لنکا روانہ ہو گی اور اپنی مہم کا آغاز 12 جنوری کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی ۔

وقت اشاعت : 09/01/2025 - 21:40:06