قومی ٹیم نے ڈچ کھلاڑی کی اپیل کی لاج رکھ لی

ڈچ کرکٹر ٹام کوپر نے بابر اعظم کو کہا تھا اب آپ کو اپنی جیت کو یقینی بنانا ہے تاکہ ہم چوتھے نمبر پر پہنچ جائیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 6 نومبر 2022 18:07

قومی ٹیم نے ڈچ کھلاڑی کی اپیل کی لاج رکھ لی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 نومبر 2022ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے اور پاکستان ، بھارت ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گے تاہم آج بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی فتح سے نیدرلینڈز کو بھی بڑا فائدہ حاصل ہوا ہے۔ آج نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست دی جس کے باعث پاکستان کے لیے سیمی فائنل میں رسائی ممکن اور قدرے آسان ہوگئی۔

پاکستان نے بنگلادیش کو 5 وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی تاہم پاکستان کی جیت سے نیدرلینڈز کو بھی بڑا فائدہ ہوگیا کیونکہ بنگلادیش کی شکست کی وجہ سے نیدرلینڈز گروپ میں چوتھے نمبر پر آگیا اور یوں آئندہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024ء کیلئے براہ راست کوالیفائی کرگیا۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پر وائرل ہورہی ہے، ہوا یوں کہ جنوبی افریقا کو شکست دے کر جب ڈچ ٹیم گراؤنڈ سے باہر آرہی تھی تو پاکستانی ٹیم بنگلادیش کے خلاف میچ کے لیے گراؤنڈ میں داخل ہو رہی تھی۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ڈچ ٹیم کو ہاتھ ہلا کر مبارک باد دی جس پر ہالینڈ کے کھلاڑی ٹام کوپر نے بھی زوردار الفاظ میں کہا اب آپ کو اپنی جیت کو یقینی بنانا ہے تاکہ ہم چوتھے نمبر پر پہنچ جائیں۔
خیال رہے کہ نواں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جون 2024ء میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 06/11/2022 - 18:07:44
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستانبھارتکرکٹٹی ٹونٹیسوشل میڈیانیوزی لینڈہالینڈ