9 مئی جلاﺅ گھیراﺅ مقدمے، شاہ محمود قریشی ،یاسمین راشد،صنم جاوید سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا،اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے مقدمے کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں کی

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 9 جنوری 2025 15:46

9 مئی جلاﺅ گھیراﺅ مقدمے، شاہ محمود قریشی ،یاسمین راشد،صنم جاوید سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 جنوری 2025)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی کے جلاﺅ گھیراﺅکے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماﺅں شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد ،صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی،تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا،اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے مقدمے کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں کی،اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں جن میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود،یاسمین راشد ،صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران جج نے فرد جرم پڑھ کر سنائی۔تھانہ شادمان پولیس نے تمام ملزمان کیخلاف تھانہ شادمان میں جلاﺅ گھیراﺅ کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ سال 12دسمبر کو لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ شادمان جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،پی ٹی آئی رہنماءیاسمین راشد،محمود الرشید پر فرد جرم عائد کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماﺅں نے صحت جرم سے انکارکیا تھا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج مناظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے کی سماعت کی تھی۔شاہ محمودقریشی ،یاسمین راشد اور محمورالرشید کو اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔جج مناظر علی نے عدالت میں فرم جرم پڑھ کر سنائی تھی۔سماعت کے دوران سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد، سابق سینئر صوبائی وزیر میاں محمود الرشید، سینیٹر اعجاز چودھری، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

عدالت نے تھانہ شادمان جلاو گھیراو کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کیا تھا۔ قبل ازیں بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جلاﺅ گھیراﺅسمیت دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنما ﺅں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد،محمود الرشید سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی تھی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے سمیت 5 جلاو گھیراو کے مقدمات کی سماعت کی تھی۔

دوران سماعت عدالت نے ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کی گئیں تھیں۔بتایا گیا تھا کہ ملزمان میں عمر سرفراز چیمہ، اعجازچوہدری، محمود الرشید سمیت دیگر شامل تھے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے عسکری ٹاور سمیت جلاﺅ گھیراﺅکے تین مقدمات میں ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی عبوری ضمانت پر آئندہ سماعت پردلائل طلب کئے تھے۔جے آئی ٹی نے جناح ہاﺅس کے قریب چوک میں گاڑیاں جلانے سمیت دو مقدمات میں امتیاز احمد شیخ کو قصوروار قرار دیا تھا۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

سماعتپاکستانلاہورپاکستان تحریک انصافپولیسگورنرشاہ محمود قریشیپنجابمسلم لیگ (ن)تھانہمحمد علی جناحجیلگاڑیاںڈاکٹرعدالتیاسمین راشد

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں

حکومت کے اسٹیبلشمنٹ سے کچھ تحفظات ہیں جوکہ مذاکرات میں کچھ رکاوٹ ہیں

ہمیں سالانہ اور سہ ماہی اہداف طے کر کے آگے بڑھنا ہے،خواجہ عمران نذیر

جدید ٹیکنالوجی سے پنجاب اربن لینڈ سسٹم انہانسمنٹ منصوبے کے تحت موجودہ ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ کی بنیاد پر ..

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام گلگت بلتستان کے 50طلبا کیلئے سالانہ ونٹر سٹڈی و تربیتی کیمپ لاہور ..

رمیش سنگھ اروڑہ کی امریکی سفیر ڈونلڈ اے بلوم کے لیے الوداعی تقریب میں شرکت

نادرانے شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے والے شہریوں کو جعلسازوں سے ہوشیار رہنے کی تنبیہ کر دی،ترجمان

غیرقانونی کمرشل عمارتوں کیخلاف ایل ڈی اے کا شکنجہ سخت ، روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری ہیں،طاہر فاروق

طاہر فاروق سے نومنتخب صدر لاہور پریس کلب ارشدانصاری و سینئر نائب صدر افضال طالب کی ملاقات

ملازمت کے حصول کیلئے پنجاب جاب سنٹر پورٹل پر 10لاکھ سے زائد افراد نے بطور ملازمت کے متلاشی رجسٹریشن کرا ..

زیادہ انتظار نہیں، چند دنوں میں مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوئی تو مذاکراتی عمل ختم ہوجائےگا

ٰوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے لائیو سٹاک کارڈ کی باقاعدہ لانچنگ کردی

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکپتن میں 8ارب روپے کی لاگت سے بننے والے روڈز پراجیکٹ کا افتتاح کردیا