انگلینڈ کے لئے بری خبر،فاسٹ بائولر ٹمل ملز فٹنس مسائل کے باعث میگا ایونٹ سے آئوٹ

جمعرات 4 نومبر 2021 11:30

انگلینڈ کے لئے بری خبر،فاسٹ بائولر ٹمل ملز فٹنس  مسائل کے باعث  میگا ایونٹ سے آئوٹ
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2021ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لئے بری خبر یہ ہے کہ فاسٹ بائولر ٹمل ملز انجری مسائل کے باعث ٹی -20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔  29 سالہ فاسٹ بائولر کی جگہ ریس ٹوپلے کو  15 رکنی برطانوی   سکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ ٹمل ملز  میگا ایونٹ کے 29 ویں میچ میں سری لنکا کے خلاف  انجری مسائل کے باعث صرف 9 گیندیں کرانے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

ان کی جگہ سیم بلنگز نے متبادل کے طور پر فیلڈنگ کی تھی۔ انگلش ٹیم کے ریزرو کھلاڑی ریس ٹوپلے کو فوری طور پر مرکزی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ کے آخری گروپ میچ میں ٹوپلے کو ٹیم میں شامل کئے جانے کے کافی امکانات ہیں، یہ میچ 6 نومبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ ریس ٹوپلے کے ٹیم میں شامل ہونے سے انگلینڈ کو ایک اور فاسٹ بائولنگ کا آپشن دستیاب ہوگا۔
وقت اشاعت : 04/11/2021 - 11:30:00
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

افریقہکرکٹسری لنکاشارجہ