اڈیالہ جیل میں 21 ماہ قید کے دوران عمران خان پر 55 کروڑ کے اخراجات ہوئے

بانی پی ٹی آئی کے لوازمات اور کھانے پینے پر 5 لاکھ روپے ماہانہ جبکہ سیکیورٹی پر 12 لاکھ روپے ماہانہ خرچ آتا ہے، عمران خان کے کھانے پینے کا روزانہ کی بنیاد پر خرچہ 32 ہزار روپے ہے جو حکومت کو برداشت کرنا پڑتا ہے ، صحافی زاہد گشکوری

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 9 جنوری 2025 14:30

اڈیالہ جیل میں 21 ماہ قید کے دوران عمران خان پر 55 کروڑ کے اخراجات ہوئے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 جنوری 2025)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 21 ماہ قید کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان پر55 کروڑ کے اخراجات ہوئے ، عمران خان کے لوازمات اور کھانے پینے پر 5 لاکھ روپے ماہانہ جبکہ سیکیورٹی پر 12 لاکھ روپے ماہانہ خرچ آتا ہے، ہم ٹی وی کے انوسٹی گیشن ہیڈ زاہد گشکوری کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کھانے پینے کا روزانہ کی بنیاد پر خرچہ 32 ہزار روپے ہے جو کہ حکومت پاکستان کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔

اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اڈیالہ جیل میں قائم بینک میں بھی 2 کروڑ روپے سے زائد رقم موجود ہے۔ اور وہ جتنے اخراجات کرنا چاہیں کر سکتے ہیں۔ صحافی زاہد گشکوری کا کہنا ہے کہ حکومتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی اہلکاروں کو تنخواہوں کی مد میں5 کروڑ روپے ادا کئے گئے ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کے قید خانے کو ارد گرد سے بہتر بنانے کیلئے 2 کروڑ روپے کا خرچ آیا۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

حکام کایہ بھی بتانا ہے کہ عمران خان کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم اور پراسیکیوٹرز پر اب تک 30 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں جو ہائی پروفائل مقدمات ہیں۔اسی طرح ایف آئی اے کے 16 ایویسٹی گیٹرز ان کے خلاف 12 مقدمات دیکھ رہے ہیں جن پر 5 کروڑ روپے خرچ آیا ہے جبکہ ملک بھر کے تھانوں میں 172 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی پر سیکیورٹی آفیشلز کی جانب سے 10 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

صحافی زاہد گشکوری کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرکاری حکام کے مطابق عمران خان کے قید خانے کے ارد گرد 26 سیکیورٹی گارڈز تعینات ہیں اس کے علاوہ 5 ایجنسی کے آپریٹرز جیل کے باہر تعینات ہیں جو سیکیورٹی معاملات دیکھ رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی لگ بھگ 520 دنوں سے جیل میں ہیں اور ان کے خلاف 188 مقدمات فائل کئے گئے ہیں جن میں 4 انویسٹی گیشنز اور انکوائریز نیب میں ہیں۔عمران خان کے خلاف 12 انویسٹی گیشنز ایف آئی اے میں ہیں۔ جبکہ ملک بھر کے 70 پولیس اسٹیشنز میں 172 کریمینل مقدمات ہیں۔

Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستانعمران خانپاکستان تحریک انصافپولیسجیل

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں

قومی زرعی تحقیقاتی مرکز میں آلو کی تصدیق شدہ بیج کی پیداوار سے متعلق تین روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

ٹرانزٹ کارگو کی نگرانی کے نئے نظام بارے قومی پریس کے بعض حصوں میں شائع ہونے والی خبریں بے بنیادہیں، ..

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی تقریباً ساڑھے چار سال کے عرصے کے بعد پیرس کے لیے پہلی پرواز کل روانہ ..

ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ،ریگولیشن اینڈ ..

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے چیئرمین ورلڈ کشمیر فورم حاجی رفیق پردیسی کی قیادت میں وفد کی ..

انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز نے بھارت کی انتخابی سیاست سے متعلق خصوصی تحقیقی رپورٹ جاری کر دی

وی پی این کے بڑھتے استعمال سے انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچراورغیر ملکی زرمبادلہ کو نقصان پہنچنے کا انکشاف

صارفین کو بہترین سروسز کی فراہمی کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں،سی ای او آئیسکو محمد نعیم ..

اسلام آباد، ایس ایس پی آ پر یشنز محمد ارسلان شاہ زیب کاانویسٹی گیشن افسران کے ساتھ اجلاس

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کا تھانہ ویمن میں کھلی کچہری کا انعقاد

اسلام آباد،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر47ہزار سے زائد ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی

آئیسکو کا بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری