رکشا بندھن
Appearance
رکشا بندھن | |
---|---|
راکھی | |
باضابطہ نام | رکشا بندھن रक्षा बन्धन (जनैपूणिर्मा ) |
عرفیت | راکھی یا راکھری یا جانائی پورنیما |
منانے والے | مذہبی تہوار:' ہندو اور جین مت.[1] s[2].[3] |
قسم | بھارتی اور نیپالی |
تقریبات | مذہبی: بہن بھائی کی کلائی پر راکھی باندھتی ہے اور آرتی اتارتی ہے[4] mark tilak, brother promises to protect sister, sister feeds brother, brother gives gift, hugs. |
تاریخ | پورنیما (پورا چاند) شراون श्रावण पुर्णिमा |
منسلک | بھائی دوج ; بھائی ٹکہ |
سلسلہ مضامین ہندو مت |
ہندو مت |
---|
|
عبادات |
|
رکشا بندھن یا راکھی کا تہوار بہن بھائیوں کے پیار، ان کے خوبصورت اٹوٹ رشتے کا تہوار ہے جو دنیا بھر میں موجود ہندو برادری روایتی جوش و خروش سے منا تی ہے۔ راکھی کا تہوار یا رکھشا بندھن بھی ملنے ملانے اور گھر والوں کے ساتھ خوشیاں منانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
اس دن ہندو گھرانوں میں بہنیں دیا، چاول اور راکھیوں سے سجی پوجا کی تھالی تیار کرتی ہیں اور اپنے بھائیوں کی کلائی پر پیار سے راکھی باندھ کر ان کی صحت مندی، عمردرازی اور کامیابیوں کے لیے دعا کرتی ہیں۔ محبت کے اس اظہار کے جواب میں بھائی اپنی بہن سے دکھ سکھ میں ساتھ رہنے اور اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ کرتا ہے اور اسے تحفہ دیتا ہے۔