مندرجات کا رخ کریں

چارواک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

چارواک (انگریزی: Charvaka) ایک قدیم ہندوستانی نظریہ تھا، جس کے بارے میں جدید طور پر جو بھی معلومات موجود ہیں وہ اس نظریے کے مخالفین کی جانب سے موجود ہیں۔ یہ نظریے کے بارے عام رائے یہ قائم کی گئی ہے کہ یہ ملحدانہ عقائد کی اور مادہ پرستی کی فروغ کی تعلیم دیتا ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ یہ نظر اس دنیا کو ہی من حیث الجموع شروع اور ختم تصور کرتا ہے اور ما بعد الموت زندگی کی نفی کرتا ہے۔ یہ فلسفہ عقلیت اور مذہبی رسم و رواج سے آزادی کے لیے بھی مشہور ہے۔ آزاد بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو اس آخر الذکر وجہ سے اس فلسفے کے مداح تھے۔ جدید بھارت میں ویسے اس کا کوئی باوثوق ذریعہ معلومات موجود نہیں ہے اور نہ اس نظریے کے کوئی باضابطہ پیرو کار موجود ہیں۔ کئی قدیم کتابوں میں اس نظریے یا فلسفے کی عقلیت اور ملحدانہ رخ کے جھکاؤ کی وجہ سے کافی مذمت بھی کی گئی ہے۔ ویدی اور ذات پات کے علم بردار اس فلسفے کے خاص مخالف رہے ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]