بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں 12 جنوری کو مزید دو میچزکا فیصلہ ہو گا

جمعہ 10 جنوری 2025 12:39

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)کے گیارہویں ایڈیشن میں 12 جنوری بروز اتوار کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ کھلنا ٹائیگرز اور سلہٹ سٹرائیکرزکی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں دربار بادشاہی اور ڈھاکہ کیپٹلزکی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے دلچسپ مقابلے بنگلہ دیش میں جاری ہیں جس میں دنیا کے نامور کرکٹر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں اور شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کل ہفتہ کو ایک دن آرام کے بعد 12 جنوری (اتوار) کو میگا ایونٹ کے 17ویں میچ میں کھلنا ٹائیگرز اور سلہٹ سٹرائیکرزکی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،کھلنا ٹائیگرز کی ٹیم کو مہدی حسن مرزا لیڈ کریں گی اور اور سلہٹ سٹرائیکرزکی ٹیم کو رونی تالقدار لیڈ کریں گے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }
اسی روز ٹورنامنٹ کا 18واں میچ دربار بادشاہی اور ڈھاکہ کیپٹلزکی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔ دربار بادشاہی ٹیم کی قیادت انعام الحق کریں گے اور ڈھاکہ کیپٹلزکی ٹیم کی قیادت تھیسارا پریرا کریں گے ۔بی پی ایل کے دونوں میچز سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سلہٹ میں کھیلے جائیں گے۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا فائنل میچ 7 فروری کو ڈھاکہ میں کھیلا جائےگا۔
وقت اشاعت : 10/01/2025 - 12:39:36
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

کرکٹدنیابنگلہ دیش