پی سی بی کا انوکھا فیصلہ، ڈومیسٹک میچز کے دوران سٹرائیک فورس کیمپ لگانے کا فیصلہ

پی سی بی جتنے مرضی کیمپ لگا لے لیکن جب تک بورڈ انتظامیہ، ٹیم انتظامیہ (انٹرنیشنل، فرسٹ کلاس) کی سوچ نہیں تبدیل کی جائیگی آپکے کھیلنے کا طریقہ کار تبدیل نہیں ہوسکتا : کرکٹ مبصرین

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 10 جنوری 2025 15:38

پی سی بی کا انوکھا فیصلہ، ڈومیسٹک میچز کے دوران سٹرائیک فورس کیمپ لگانے کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2024ء ) پی سی بی کا 13 جنوری سے سٹرائیک کیمپ لگانے کا فیصلہ، سٹرائیک فورس کے کھلاڑی 12 جنوری کو رپورٹ کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام سٹرائیک کیمپ 13 جنوری سے شروع ہو گا ، سٹرائیک فورس میں 25 کھلاڑیوں کا 90 روزہ کیمپ لگے گا۔ سٹرائیک فورس میں عبدالصمد، حیدرعلی، یاسرخان، خوشدل شاہ ،محمد اخلاق، عمران رندھاوا، سعد مسعود ،مبصر خان، حسن نواز، خواجہ نافع شامل ہیں۔

 
عامر برکی، محمد فیضان، آفاق احمد ، جہانداد خان، عماد بٹ، عرفان خان،عثمان خان، خیام خان، عباس آفریدی، شاویز عرفان، باسط علی، محمد فائق بھی کیمپ کا حصہ ہونگے۔ علی عمران، سرور آفریدی، ناصرنواز سٹرائیک فورس کا حصہ ہوں گے، سٹرائیک فورس کا کیمپ سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی زیرنگرانی لگے گا ۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }
 
ان میں سے زیادہ تر کھلاڑی پریزیڈنٹ ٹرافی کھیل رہے ہیں اور کچھ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیل رہے ہیں- اب پی سی بی انہیں ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سے نکال کر ایک کیمپ میں بلا رہا ہے اور وہاں پر انہیں ہارڈ ہٹنگ کی ٹریننگ دی جائے گی۔

کیمپ کے مقاصد تو غلط نہیں لگتے لیکن اس کو لگائے جانے کی ٹائمنگ بہت غلط لگتی ہے۔ کرکٹ مبصرین کا یہ ماننا ہے کہ پی سی بی جتنے مرضی کیمپ لگا لے لیکن جب تک کرکٹ بورڈ انتظامیہ، ٹیم انتظامیہ (انٹرنیشنل، فرسٹ کلاس) کی سوچ نہیں تبدیل کی جائے گی، آپ کے کھیلنے کا طریقہ کار تبدیل نہیں ہو سکتا-
وقت اشاعت : 10/01/2025 - 15:38:08
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستانکرکٹپاکستان کرکٹ بورڈکھیلبنگلہ دیشپی سی بیآفاق احمدکارحسن نواز شریف