پی سی بی نے چار سابق ٹیسٹ کرکٹرز مشتاق محمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق کو ہال آف فیم 2024 میں شامل کر لیا

جمعہ 10 جنوری 2025 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چار سابق ٹیسٹ کرکٹرز مشتاق محمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق کو ہال آف فیم 2024 میں شامل کر لیاہے۔ اس طرح پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرکٹرز کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کرکٹ کی نمائندگی کرنے والے ان چاروں کرکٹرز نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بات پر فخر اور خوشی محسوس کرتے ہیں کہ انہیں ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملا، ان کرکٹرز نے امید ظاہر کی ہے کہ پی سی بی کے اس اقدام سے موجودہ اور آنے والے کرکٹرز کو حوصلہ ملے گا اور وہ بھی ملک کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چاروں کرکٹ لیجنڈز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی ہال آف فیم میں ان کی شمولیت ان کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }
انہوں نے کہا کہ مشتاق محمد کو پاکستان کے بہترین کپتانوں میں شمار کیا جاتا ہے جو اپنی ہوشیار قیادت اور متاثر کن انداز کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ سابق کپتان انضمام الحق کے بے پناہ ٹیلنٹ اور میچ جیتنے کی صلاحیت نے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

مصباح الحق نے مشکل وقت میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سنبھالی ، ٹیسٹ رینکنگ کا عروج اور کیریبین میں تاریخی ٹیسٹ سیریز جیتنا ان کے کریئر کا اہم حصہ ہے جبکہ سعید انور نے اپنے فطری وقار اور کلاسیکل تکنیک کے ساتھ اوپنر کے کردار کی نئی تعریف پیش کی اور تمام حالات میں دنیا کے بہترین باؤلرز کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے یہ چار بڑے کھلاڑی پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔

ان کے تعاون نے نہ صرف پاکستان کے اندر کھیل کو بلند کیا بلکہ مستقبل کی جنریشن کو بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دی۔ ان کی قابلیت، کشش اور غیر متزلزل عزم نے انہیں کرکٹ کا حقیقی سفیر بنا دیا ہے اور پی سی بی ان کے کارناموں کو اعزاز دینے میں بے حد فخر محسوس کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اس نے ایسے غیر معمولی کھلاڑی پیدا کیے جنہوں نے عالمی سطح پر اپنی مہارت اور کھیل کا لوہا منوایا، امید ہے کہ ہمارے کرکٹرز ان آئیکونز کو دیکھیں گے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں گے۔ ان کی میراث کو آگے بڑھاتے ہوئے اور کرکٹ کے پاور ہاؤس کے طور پر پاکستان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کریں گے۔
وقت اشاعت : 10/01/2025 - 15:00:21
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستانکرکٹمصباح الحقدنیاپاکستان کرکٹ بورڈکھیلپی سی بی