سکھر میں تین روزہ ڈسٹرکٹ گیمز کا آغاز ، ڈپٹی میئر نے افتتاح کر دیا

جمعہ 10 جنوری 2025 15:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) سکھر میں تین روزہ ڈسٹرکٹ گیمز کا آغاز ہوگیا، ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل نے افتتاح کیا ۔محکمہ کھیل اور امور نوجوانان گورنمنٹ آف سندھ کے تعاون سے صوبائی وزیر چیف سردار محمد بخش خان مہر اور سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز عبدالعلیم لاشاری کی ہدایات پر سکھر میں تین روزہ ڈسٹرکٹ گیمز کا آغاز ہو گیا ہے ۔

ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل نے کھیلوں کا افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب میں اہم حکومتی اور سیاسی شخصیات نے شرکت ۔ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزڈیپارٹمنٹ سکھر کے ڈسٹرکٹ آفیسر سپورٹس نثار احمد چانڈیو گیمز کے میزبان ہیں ۔ تین روزہ کھیلے جانے والے ایونٹ میں گرلز،بوائز کھلاڑی بڑی تعداد میں شریک ہیں ۔ اس ٹورنامنٹ میں خیرپور جیکب آباد ، بلوچستان اور سکھر کی 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

فٹسال،کرکٹ،تھرو بال اور ٹگ آف وار کے کھیل کرائیں جائیں گے ۔ تقریب کے موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نثار احمد چانڈیو نے بتایا کہ صوبائی وزیر کھیل چیف سردار محمد بخش خان مہر اور سیکرٹری سپورٹس عبدالعلیم لاشاری کے احکامات پر ایسے ایونٹس ہر مہینے کرائے جائیں گے جبکہ آج سے تین روزہ ڈسٹرکٹ سکھر گیمز کا آغاز کر دیا گیا ہے ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سکھر نثار احمد چانڈیو نے مزید بتایا کہ ایسے ایونٹ کرانے کا مقصد بچوں میں موجود ٹیلینٹ کو قومی اور عالمی سطح پر فروغ دینا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں بچے بھی بہتر کھیل پیش کرنے کے لیے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں ۔
وقت اشاعت : 10/01/2025 - 15:00:14
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

سندھکرکٹبلوچستانکھیلڈاکٹر