خاران،آل بلوچستان سندھ میر سمیع جان نوشیروانی کرکٹ ٹورنامنٹ

جمعہ 10 جنوری 2025 15:00

خاران 10 جنوری (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) آل بلوچستان سندھ میر سمیع جان نوشیروانی کرکٹ ٹورنامنٹ خاران 2025 کے سلسلے میں شاندار اور دلچسپ میچ میزبان ٹیم امیر معاویہ سرپرہ اسپورٹس خاران بمقابلہ مہمان ٹیم ماسٹر موسیٰ جان کرکٹ کلب دالبندین کے مابین کھیلا گیا ۔میزبان امیر معاویہ سرپرہ اسپورٹس خاران نے ٹاس جیت کر پہلے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

مقررہ 18 اوورز میں پوری ٹیم نے 153 رنز بناکر 154 ٹارگٹ دیکر آل آؤٹ ہوا جواب میں مہمان ٹیم ماسٹر موسیٰ جان کرکٹ کلب دالبندین نے ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 18 اوورز صرف 151 رنز بناسکے اس طرح یہ میچ میزبان ٹیم امیر معاویہ سرپرہ اسپورٹس خاران نے 3 رنز سے جیت کر اپنے نام کرلیا۔ شاندار میچ کے گران قدر مہمان خاص خاران کےسماجی رہنما پریس کلب کے سابق صدر اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن خاران کے سابق صدر سفر خان راسکوئی تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے نقد 10000 روپے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

پی سی ٹو فائنانس ڈپارٹمنٹ عفی شہزاد مینگل، بابو علی حسن،ڈی سی اے کے سابق سیکرٹری ناصر علی سیاپاد اُن کے ہمراہ تھے۔ آخر میں ٹورنامنٹ سیکرٹری قائد ڈاکٹر کریم جان ملازئی، صدر شبیر غنی اور ٹورنامنٹ آرگنائزر عبدالرحمٰن حیدری نے مہمان خاص سفر خان راسکوئی کا شکریہ ادا کیا۔\378
وقت اشاعت : 10/01/2025 - 15:00:06
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

سندھکرکٹبلوچستانڈاکٹر