عشرت العباد نے سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کی تیاری کرلی

ملک کے سنگین حالات میں نئے سیاسی پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے، جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ سابق گورنر سندھ کا تقریب سے خطاب

Sajid Ali ساجد علی بدھ 10 جولائی 2024 10:20

عشرت العباد نے سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کی تیاری کرلی
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی 2024ء ) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کی تیاری کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تقریب سے ویڈیو لنک پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے سنگین حالات میں نئے سیاسی پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے، پاکستان کی خدمت کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاکر دوبارہ سیاست میں آنے کا ارادہ کیا ہے، اس سلسلے میں بہت سے دوست سیاستدانوں سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں، جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

اسی طرح ڈان نیوز کو اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر عشرت العباد خان کہہ چکے ہیں کہ میں جلد پاکستان آکر سیاست کروں گا، سیاست میں دوبارہ انٹری ہو چکی ہے لیکن کس پارٹی کا انتخاب کروں گا، یہ معاملہ ابھی دیکھ رہا ہوں کیوں کہ ایم کیو ایم تو اب چل نہیں رہی بلکہ وقت گزار رہی ہے، ایم کیو ایم ماضی قریب میں پی ٹی آئی کا حصہ رہی، پھر پی ڈی ایم میں شامل ہوگئی، آج بھی حکومت کا حصہ ہے لیکن عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کو مجھ سے اختلاف کیوں ہے وجہ آج تک تلاش کررہا ہوں، ابھی اس وقت پارٹی کی غلطیوں پر گفتگو نہیں کروں گا، خالدمقبول اور فاروق ستار اسٹوڈنٹ لائف سے سیاست کررہے ہیں اور پارٹی کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت سنگین صورتحال ہے، تمام مسائل کی بنیادی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے اور اس صورتحال میں عدلیہ بھی دھنس چکی ہے، ہر ادارے کا اپنا مزاج ہوتا ہے، عدلیہ نے آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہوتے ہیں، وہ فیصلے کسی کو اچھے لگیں یا برے لیکن وہاں پر سیاسی بحث شروع ہو جاتی ہے، سیاسی معاملات عدلیہ میں نہیں جانے چاہئیں۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

سندھپاکستانمتحدہ قومی موومنٹپاکستان تحریک انصافگورنرفاروق ستارعشرت العبادڈاکٹرکار

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں

منڈی بہاء الدین‘ گھر میں آتش بازی کے سامان میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق

منڈی بہاﺅ الدین ، مکان میں آتش گیر مادہ پھٹنے سے 4 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق،7زخمی

حکومت کام کرنا چاہتی ہے، اپوزیشن کرنے نہیں دیتی‘ سردار ایاز صادق

حکومت کام کرنا چاہتی ہے لیکن اپوزیشن کرنے نہیں دیتی، اسپیکر قومی اسمبلی

حکومت کام کرنا چاہتی ہے، اپوزیشن کرنے نہیں دیتی، سردارایازصادق

منڈی بہائوالدین،کالا جادو کرنے کے شبے میں 2 افراد قتل

منڈی بہائوالدین ، جادو کرنے کے شبہ پر ملزمان نے خاتون کو قتل کر دیا‘فرار

منڈی بہا الدین میں جولائی میں خواتین کے اغوا و ریپ کے 40 سے زائد مقدمات درج

سابق گورنر سندھ عشرت العباد سیاست میں ایک بار پھر متحرک ہونے کیلئے تیار

عشرت العباد نے سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کی تیاری کرلی

صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب سید سبطین حیدر سبزواری کی رہنما ق لیگ خواجہ رمیض حسن کی والدہ اور ماموں خواجہ ..

آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر رفیق امجد مرکر دو بچیوں کو آنکھیں عطیہ کرکے بینائی دے گئے