فیصل آباد،بہبود آبادی پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلے میں ماہانہ رپورٹ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرنے کی ہدایت

بدھ 28 دسمبر 2022 19:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2022ء) محکمہ صحت ودیگر محکموں کوبہبود آبادی پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلے میں اپنی ماہانہ رپورٹ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرنے کی ہدایت۔محکمہ صحت ودیگر محکموں کوبہبود آبادی پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلے میں اپنی ماہانہ رپورٹ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرنے کا پابند کردیاگیا۔

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)فیصل سلطان نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام چھوٹے خاندان کے پیغام کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے آگاہی مہم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد کویقینی بنایا جائے تاکہ مطلوبہ نتائج کا حصول ممکن ہو۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)نے کہا کہ خاندان کو وسائل کے مطابق رکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کیاجائے تاکہ بے ہنگم بڑھتی ہوئی آبادی کو قابو میں رکھا جاسکے۔انہوں نے پسماندہ آبادیوں میں شادی شدہ جوڑوں کی کونسلنگ،ہسپتالوں اور مراکز صحت میں طبی مشوروں اورعوامی آگاہی کے دیگر پروگرامز کے لئے مربوط انداز میں محکمانہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے محکمہ بہبود آبادی کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ بچوں کی تعداد کم رکھنے کے سلسلے میں شادی شدہ جوڑوں کی مکمل رہنمائی اور انہیں چھوٹے کنبے کی افادیت اور اسکے مجموعی قومی ترقی پر مثبت اثرات کے بارے میں احساس دلانے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔انہوں نے محکمہ صحت ودیگر محکموں سے کہا کہ وہ بہبود آبادی پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلے میں اپنی ماہانہ رپورٹ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کریں تاکہ کارکردگی کاجائزہ لے کر اہداف تفویض کئے جاسکیں۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ بچوں کی پیدائش میں وقفہ سے متعلق طبی مشورے ورہنمائی اورمانع حمل آپریشن کی سہولیات فری مہیا کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شادی شدہ جوڑوں کی آگاہی کے لئے پروگرامز بھی باقاعدگی سے جاری ہیں۔اجلاس میں علماء کرام نے بہبودآبادی پروگرام کی کامیابی کے لئے اپنے بھرپور تعاون کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرطیبہ اعظم،مولانا محمد حفیظ،پیر صدیق الرحمن،متعلقہ محکموں کے افسران اوراین جی اوز کے نمائندے بھی موجود تھے۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

بہبود آبادیشادیشادی شدہ

فقیر والی میں شائع ہونے والی مزید خبریں

ٹینکر ، موٹر سائیکل تصادم میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

ٹینکر اور موٹر سائیکل تصادم میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

فیصل آباد،معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد نے سعودی پلٹ شہری کے گھر کو آگ لگا دی

فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون،مزید34بجلی چوردھر لئے گئے

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بی ایڈ پروگرام میں داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی

فیصل آباد، نا معلوم تیرتی ہو ئی لا ش برآمد

فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف موثر کارروائیاں ، مزید24بجلی چور وں کو پکڑلیا گیا

عمران خان نےپراپرٹی ٹائیکون کی منی لانڈرنگ کا70 ارب روپیہ اسے واپس کردیا، ڈیل میں القادر ٹرسٹ کے نام ..

جماعت اسلامی عوام کے امیدوں کی کرن ثابت ہو گی: محبوب الزمان بٹ

کھلی کچہریوں کا انعقاد صارفین بجلی کے مسائل کو فوری حل کرنے میں بہت مددگارثابت ہورہا ہے، چیف ایگزیکٹو ..

پاکستان نے ہمیشہ ملکی مفاد کو ملحوظ خاطر رکھا ہے ، مرکزی جمعیت اہلحدیث

فیصل آباد،بہبود آبادی پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلے میں ماہانہ رپورٹ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ..