پاکستان نے ہمیشہ ملکی مفاد کو ملحوظ خاطر رکھا ہے ، مرکزی جمعیت اہلحدیث

وطن عزیز کی تعمیر وترقی میں ہمارے اسلاف نے لازوال کردار ادا کیا ،موجودہ ملکی صورتحال انتہائی سنگین ہوتی جارہی ہے،علامہ عبدالرشید حجازی

ہفتہ 18 مارچ 2023 16:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2023ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے ہمیشہ ملکی مفاد کو ملحوظ خاطر رکھا ہے وطن عزیز کی تعمیر وترقی میں ہمارے اسلاف نے لازوال کردار ادا کیا ہے موجودہ ملکی صورتحال انتہائی سنگین ہوتی جارہی ہے پی ڈی ایم کی حکومت ملک کو معاشی وسیاسی طور پر استحکام نہیں دے پائی مرکزی جمعیت اہلحدیث حالیہ الیکشن میں اپنے جماعتی انتخابی نشان عینک پر الیکشن لڑیگی۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صوبائی وضلعی امیر علامہ عبدالرشید حجازی‘ضلعی ناظم قاری محمد ارشد‘چوہدری عمر فاروق گجر‘مولانا بہادر علی سیف‘خالد محمود اعظم آبادی‘قاری بشیر احمد عزیزی‘ چوہدری حبیب اللہ عطار‘ مولانا اشرف جاوید ‘ ڈاکٹر طارق عباس‘شیخ محمد اسحاق‘سعید احمد انصاری نے ضلعی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کے دوران کیا علامہ عبدالرشید حجازی نے مزید کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں اور مقتدر حلقوں کیلئے ضروری ہے کہ معاشی وسیاسی ابتر صورتحال کے پیش نظر اپنے اپنے ذاتی تعصب ومفادات کو پس پشت رکھ کر وطن عزیز پاکستان کو قومی نظریاتی پاکستان بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں کریں ملک میں لا اینڈ آرڈ ر کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے جتھے بناکر ملکی قوانین کو پاؤں تلے روندنا ملک کو کمزور کرنے کے سوا کچھ نہیں عدالتوں میں مخصوص چہروں کو ریلیف دیکر انارکی پھیلانے والے ملک وقوم سے کسی صورت مخلص نہیں ہو سکتے مرکزی جمعیت اہلحدیث آئندہ الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی انہوں نے مزید کہا کہ خارجہ مسائل کے حل کیلئے اپنی اپنی حدود قیود میں رہتے ہوئے دنیا کے تمام اسلامی ممالک کو اپنا الگ بلاک تشکیل دینا چاہیے تاکہ عالمی سطح پر مسائل کو حل کیاجاسکے جماعت کو منظم اور متحرک کرنے کیلئے نظریہ اسلام ونظریہ پاکستان کانفرنسیں ڈویژن بھر میں منعقد کی جائیں گی جس میں مرکزی قیادت شریک ہوگی اجلاس میں محمد امین مکی افتخار احمد فراز‘ مولانا حبیب الرحمن ساجد‘ حافظ صغیر احمد‘ حافظ نفیس احمد ‘قاری عبدالخالق بخاری ‘محمد منشا ضیا ‘عبدالوحید طارق ‘میاں وقاص خالد ‘ حافظ محمد اسحاق‘ حفیظ الرحمن ‘میاں محمد طیب‘ احسان الحق ودیگر زمہ داران نے شرکت کی۔

Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

الیکشنپاکستاندنیاجمعیتمعاشیڈاکٹرعام انتخابات 2018

فقیر والی میں شائع ہونے والی مزید خبریں

ٹینکر ، موٹر سائیکل تصادم میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

ٹینکر اور موٹر سائیکل تصادم میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

فیصل آباد،معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد نے سعودی پلٹ شہری کے گھر کو آگ لگا دی

فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون،مزید34بجلی چوردھر لئے گئے

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بی ایڈ پروگرام میں داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی

فیصل آباد، نا معلوم تیرتی ہو ئی لا ش برآمد

فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف موثر کارروائیاں ، مزید24بجلی چور وں کو پکڑلیا گیا

عمران خان نےپراپرٹی ٹائیکون کی منی لانڈرنگ کا70 ارب روپیہ اسے واپس کردیا، ڈیل میں القادر ٹرسٹ کے نام ..

جماعت اسلامی عوام کے امیدوں کی کرن ثابت ہو گی: محبوب الزمان بٹ

کھلی کچہریوں کا انعقاد صارفین بجلی کے مسائل کو فوری حل کرنے میں بہت مددگارثابت ہورہا ہے، چیف ایگزیکٹو ..

پاکستان نے ہمیشہ ملکی مفاد کو ملحوظ خاطر رکھا ہے ، مرکزی جمعیت اہلحدیث

فیصل آباد،بہبود آبادی پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلے میں ماہانہ رپورٹ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ..