راولپنڈی پولیس ،قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں اور جرائم میں ملوث 36ملزمان گرفتار

جمعہ 10 جنوری 2025 15:51

راولپنڈی پولیس ،قوانین کی مختلف  خلاف ورزیوں اور جرائم  میں ملوث 36ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی،غیرقانونی اسلحہ،چوری،ہوائی فائرنگ ،پتنگ فروشی اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 36ملزمان گرفتارکر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں حکمت یار، عبدالودود اور اعجاز شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 50 ہزار روپے برآمدہوئی۔گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں آصف اور قمر الزمان شامل ہیں،ملزمان نے فائرنگ کر کے شہری ذیشان کو زخمی کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2پتنگ فروش عزیز اور عثمان اعظم کو گرفتار کرلیا، ملزم عزیز سے50پتنگیں جبکہ ملزم عثمان اعظم سے 45پتنگیں برآمد ہوئیں۔

وارث خان پولیس نے ملزم یاسر سے6لیٹر شراب، سول لائنز پولیس نے ملزم نوید سے 10لیٹر شراب، جاتلی پولیس نے ملزم سیدان حیدر سے10لیٹر شراب، دھمیال پولیس نے عامر وقاص سے6لیٹر شراب برآمد کرلی۔ ایئرپورٹ پولیس نے ملزم عماد سے ایک پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم اللہ دتہ سے 01 پستول 30 بور، ملزم محمد حسن سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، گوجر خان پولیس نے ملزم مختار سے 01 رائفل 223 بور معہ ایمونیشن، جاتلی پولیس نے ملزم شہریاز احمد 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔

دریں اثناء سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا۔سرچ آپریشنز کے دوران راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 20ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں آصف، شمعون، وقار احمد، شان حسین،طاہر، عمران، فضل خالق، اعجاز، زوار، اسحاق، آفاق، ساجد، حیدر، زبیر، عادل،جہانزیب، صداقت، شیر علی، رحمت اللہ اور حامد شامل ہیں۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

زخمیفائرنگپولیسامن و امانعابد شیر علیشادیکرایہاسلحہ

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں

بشریٰ بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

انسدادِ ڈینگی مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لئے ٹیم ورک اور ذمہ داری کے ساتھ کام کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی ،منشیات کے مقدمہ میں مجرم محمد الماس کو 9 سال قید اور جرمانے کی سزا

راولپنڈی ، چار ملزمان سےشراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی سٹاف سے میٹنگ، افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا

روات پولیس کی کارروائی، چند روز قبل اپنی اہلیہ کو چھری کے وار سے قتل کرنے والا شخص گرفتار

راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 04 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں ملزم کو سزا سنا دی

روات پولیس کی کارروائی، چند روز قبل اپنی اہلیہ کو چھری کے وار سے قتل کرنے والا شخص گرفتار

ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی ایس ایچ اوز، انسپکٹرز انویسٹی گیشن اور محرر سٹاف سے میٹنگ

راولپنڈی میں انسداد ڈینگی کا اجلاس،30لاکھ سے زائد گھروں کو چیک کیا گیا

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر مری