فیصل آباد میں بہادر خاتون اکیلی ہی 3 ڈاکوؤں پر بھاری پڑ گئی

خاتون نے مذاحمت کر کے ڈاکوؤں کو اپنا پرس اور فون نہ لےجانے دیا، ایک ڈاکو کو گریبان سے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 16 اکتوبر 2019 23:06

فیصل آباد میں بہادر خاتون اکیلی ہی 3 ڈاکوؤں پر بھاری پڑ گئی
فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر2019ء) فیصل آباد میں بہادر خاتون اکیلی ہی 3 ڈاکوؤں پر بھاری پڑ گئی۔ عام طور ہمارے ملک میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں بہت بڑھ گئی ہیں۔ لوگ گھروں سے نکلتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں کہ راستے میں انکو لوڑنہ لیا جائے۔ بعض لوگ تو قیمتی سامان وغیرہ ساتھ لے کر نکلتے ہی نہیں ہیں۔ لیکن پھر بھی راہزن اکثر ایسے لوگوں کو ڈھونڈ کر لوٹنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جن کے پاس کچھ قیمتی سامان ہوتا ہے۔

فیصل آباد کے علاقہ فیکٹری ایریا میں موٹرسائیکل سوار 3ڈاکوؤں نے ایک خاتون کو اکیلی جاتے دیکھ کر لوٹنے کی کوشش کی۔ 3ڈاکو خاتون کے پاس گئے اور اس سے اسکا پرس اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی لیکن خاتون نے مذاحمت کی تو دھکہ لگنے پر وہ نیچے گر گئی۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

اس کے باوجود خاتون نے ہار نہ مانی اور فوراً سنبھل کر ڈٹ کر مقابلہ کیا اور پرس چھیننے دیا اور نہ ہی موٹرسائیکل سوار ملزم کوفرار ہونے دیا۔

سی سی ٹیوی کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے ایک ڈاکو کا گریبان پکڑ لیا۔ خاتون نے مذاحمت کر کے ڈاکوؤں کو اپنا پرس اور فون نہ لےجانے دیا، ایک ڈاکو کو گریبان سے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ دونوں ملزمان پستول میں گولی پھنسنے اور چیخ و پکار کے باعث علاقہ مکینوں کے آنے پر اپنے ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ اہل محلہ نے پکڑے گئے ملزم کی خوب درگت بنائی اور پھر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اس سے قبل ایک خبر سامنے آئی تھی کہ کسی ملک میں ڈاکوؤن نے ایک لڑکی سے اسکا پرس چھیننے کی کوشش کی لیکن اس نے اپنا پرس نہ چھیننے دیا۔ وہ کمزور سی خاتون ڈاکوؤں سے ؒر پڑی اور پرس سے چمٹ کئی لیکن پرس نہ چھوڑا۔ ویڈیو سامنے آنے پر جب خاتون سے اس بہادری کے حوالے سے بات کی گئی تو اس نے بتایا کہ اس کے تھیسز کا سارا ریسرچ کا کام اس کے اس پرس میں تھا اگر وہ مذاحمت نہ کرتی تو اسکی ڈگری خطرے میں پرجاتی، اسنے علم کے لیے لڑائی کی۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

فیصل آبادپولیسموبائلڈکیتی

فقیر والی میں شائع ہونے والی مزید خبریں

ٹینکر ، موٹر سائیکل تصادم میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

ٹینکر اور موٹر سائیکل تصادم میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

فیصل آباد،معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد نے سعودی پلٹ شہری کے گھر کو آگ لگا دی

فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون،مزید34بجلی چوردھر لئے گئے

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بی ایڈ پروگرام میں داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی

فیصل آباد، نا معلوم تیرتی ہو ئی لا ش برآمد

فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف موثر کارروائیاں ، مزید24بجلی چور وں کو پکڑلیا گیا

عمران خان نےپراپرٹی ٹائیکون کی منی لانڈرنگ کا70 ارب روپیہ اسے واپس کردیا، ڈیل میں القادر ٹرسٹ کے نام ..

جماعت اسلامی عوام کے امیدوں کی کرن ثابت ہو گی: محبوب الزمان بٹ

کھلی کچہریوں کا انعقاد صارفین بجلی کے مسائل کو فوری حل کرنے میں بہت مددگارثابت ہورہا ہے، چیف ایگزیکٹو ..

پاکستان نے ہمیشہ ملکی مفاد کو ملحوظ خاطر رکھا ہے ، مرکزی جمعیت اہلحدیث

فیصل آباد،بہبود آبادی پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلے میں ماہانہ رپورٹ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ..