ریلیف کا چکمہ دیکر حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں مزید 25ارب روپے بڑھا دئیے ،عمر ایوب

حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آئی ایم ایف بھی قرض دینے سے انکار کر رہے ہیں،ملک میں جعلی فارم 47کی حکومت قائم ہے جس کی پوری دنیا میں کوئی عزت نہیں ہے،رہنماءپی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 29 اگست 2024 15:35

ریلیف کا چکمہ دیکر حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں مزید 25ارب روپے بڑھا دئیے ،عمر ایوب
بھلوال(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اگست 2024 ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومت نے ریلیف کا چکمہ دیکر بجلی کی قیمتوں میں مزید 25ارب روپے بڑھا دئیے ہیں،حکومت نے معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے،آئی ایم ایف نے بھی حکومت کو ماننے سے انکار کر دیا ہے ،بھلوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے مزید کہا کہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آئی ایم ایف بھی قرض دینے سے انکار کر رہے ہیں۔

ملک میں جعلی فارم 47کی حکومت قائم ہے جس کی پوری دنیا میں کوئی عزت نہیں ہے ۔آئے روز حکومت قومی اداروں کو فروخت کرنے کے اعلانات کرتی رہتی ہے۔اب ان کے پاس بیچنے کو کچھ بھی نہیں بچا ہے ۔ حکومت پی ٹی آئی کیخلاف اپنی ظالمانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

ہمیں اپنے لیڈر اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی ۔

ملاقات نہ کرانے کیلئے روز نئے نئے بہانے بنائے جاتے ہیں ۔ پہلے بانی ٹی آئی سے ملنے کیلئے 6افراد کو اجازت دی جاتی تھی لیکن اب صرف تین لوگوں کو ملنے کی اجازت دی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اتنا ظلم کرے جتنا کل وہ برداشت بھی کر سکے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نااہلی کے معاملے پر اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

عمران خان کی جانب بیرسٹر ظفر کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاست سے باہر رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے تحائف ڈیکلیئر نہ کرنے کے غلط الزام پر بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کا ریفرنس بھیجا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کو میانوالی سےڈی سیٹ کیا۔درخواست میںیہ بھی کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی کو انتخابات لڑنے سے روک دیا گیاتھا۔

لاہورہائیکورٹ کا لارجر بینچ الیکشن کمیشن کے خلاف اپیل پر سماعت کر رہا تھا مگر اسلام آبادہائیکورٹ نے اپیل واپس لینے کی استدعا منظور کرنے سے انکار کیا۔درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی تھی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ لارجر بینچ کارروائی آگے نہیں بڑھا پا رہا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

الیکشناسمبلیسماعتپاکستانلاہورعمران خاناسلام آبادآئی ایم ایفقومی اسمبلیپاکستان تحریک انصافسپریم کورٹدنیالاہور ہائیکورٹبجلیالیکشن کمیشنعدالتعام انتخابات 2018

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں

بھلوال ،پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ْبھلوال ،2موٹر سائیکل اور ہنڈائی ڈالہ میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،خواتین سمیت 4افراد زخمی

بھلوال ،34 کلو سے زائد منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی

بھلوال ،آتش گیر مادہ سے کار کو آگ لگا کر مخالف کو زندہ جلا نے والے تین ملزمان گرفتار

بھلوال ،کم عمر لڑکی سے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی،دلہا سمیت 3افراد گرفتار

بھلوال،کم عمر لڑکی سے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام، دولہا سمیت 3 گرفتار

حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کے بجائے 25 ارب روپے بڑھا دیے، عمر ایوب

ریلیف کا چکمہ دیکر حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں مزید 25ارب روپے بڑھا دئیے ،عمر ایوب

بھلوال ،پل نہر پر دن دہاڑے رکشے میں سوار ماں بیٹی موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی

مسقط ،مسجد میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد میں بھلوال کے نواحی علاقے پھلروان کا رہائشی بھی شامل ..

بھلوال ،پولیس نے 24 گھنٹوں میں سسر کو قتل کروانیوالی خاتون ،آشناء کو گرفتار لیا

حکمران اپنی شاہ خرچیاں کم کرنے کی بجائے عوام کا خون چوس ،بوٹیاں نوچ رہے ہیں،ڈاکٹر مبشر امحمد