موسم سرما
Appearance
موسمِ سرما یا زِمِستان منتقہ معتدلہ کے علاقے کے 4 موسموں ميں سے ایک ہے۔ پاکستان بھی اس علاقے میں شامل ہے۔ اس موسم ميں دن چھوٹے ہو جاتے ہیں اور راتیں لمبی۔ درجہ حرارت گر جاتا ہے۔ پاکستان میں موسمِ سرما دسمبر سے فروری تک رہتا ہے۔ 21 دسمبر کو سال کی سب سے لمبی رات ہوتی ہے اور دن سب سے چھوٹا۔
موسمِ سرما کو سردیاں، پالا اور جاڑا بھی کہتے ہیں۔
موسمِ سرما میں سورج کی شعاعیں سیدھے رخ نہیں آتیں اس وجہ سے موسم سرما ہوتا ہے۔ جب شمالی نصف کرہ میں موسم سرما ہوتا ہے تو جنوبی نصف کرے ميں موسم گرما۔
زیادہ تر پودوں کے پتے گر جاتے ہیں اور وہ قریبا نیند کی حالت میں ہوتے ہیں۔ سرما کے مشہور پھول: گل داؤدی اور گل لالہ ہیں۔ بسنت سردیوں کے خاتمے کا اعلان ہے۔ اسی لیے کہتے ہیں:"آئی بسنت پالا اُڑنت"۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]موسم سرما | موسم بہار | موسم گرما | موسم خزاں |
---|
بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر موسم سرما سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |