پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ فریقی سیریز کا وینیو تبدیل

سہ فریقی سیریز ملتان کے بجائے اب کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی، پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 8 جنوری 2025 15:36

پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ فریقی سیریز کا وینیو تبدیل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 جنوری 2024ء ) پی سی بی نے پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ فریقی سیریز کا مقام تبدیل کردیا، ٹرائی نیشن سیریز اب ملتان کے بجائے کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں، قذافی سٹیڈیم اور نیشنل سٹیڈیم میزبانی کیلئے مکمل ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

 
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 3 ملکی کرکٹ سیریز کراچی اور لاہور منتقل کردی گئی ہے، تین ملکی کرکٹ سیریز ملتان میں منعقد ہونی تھی، 3 ملکی کرکٹ سیریز کی تفصیلات بعد جاری کی جائیں گی۔ 
پی سی بی نے کہا ہے کہ قذافی سٹیڈیم کی گنجائش 35 ہزار تماشائیوں تک بڑھا دی گئی ہے، قذافی سٹیڈیم میں نئی کرسیاں اور 480 جدید ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں، انکلوژرز کا کام بھی 25 جنوری تک مکمل اور فعال ہوگا۔

 
پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم میں تماشائیوں کیلئے 5 ہزار نئی کرسیاں بھی لگائی جارہی ہیں، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 10 ہزار نئی کرسیاں لگائی جارہی ہیں،3 ملکی کرکٹ سیریز میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا شامل ہیں۔                                                                                                        
وقت اشاعت : 08/01/2025 - 15:36:17
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

کراچیپاکستانکرکٹلاہورملتانپاکستان کرکٹ بورڈپی سی بینیوزی لینڈ