سہیل عدنان نے برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ جیت لی

پیر 6 جنوری 2025 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2025ء) سکواش کے نوجوان کھلاڑی سہیل عدنان نے 18 سال بعد برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ 2025 میں انڈر 13 ٹائٹل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ پیر کوپاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے یہاں دستیاب معلومات کے مطابق پاکستان کےسہیل عدنان نے فائنل میں مصر کے ایلموغازی کو 3-2 سے شکست دی جس میں ان کے جیت کا گیم سکور 11-5، 5-11، 6-11، 11-7، 11-5تھا۔

برٹش جونیئر اوپن سکواش انڈر 13 میں 18 سال بعد کامیابی حاصل کی ہے جس نے سکواش میں ملک کے سنہری دور کی یادیں تازہ کر دیں۔اس سے قبل ٹورنامنٹ میں جیتنے والے آخری پاکستانی 2007 میں ناصر اقبال تھے۔ سہیل عدنان کے عزم اور غیر معمولی مہارت نے شائقین کو مسحور کر دیا۔پاکستان سکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) نے سہیل عدنان کی فتح کو کھیل میں قوم کی بحالی کے لئے امید کی کرن قرار دیا۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

پی ایس ایف کے ترجمان نے کہا کہ یہ جیت سہیل عدنان کی محنت اور پاکستان کے سکواش ٹیلنٹ کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سہیل عدنان نے دنیا بھر کے سرکردہ کھلاڑیوں کے خلاف ایک چیلنجنگ ڈرا کے ذریعے مقابلہ کیا۔ اس کے فائنل میچ نے نہ صرف اس کی تکنیکی صلاحیتوں کو ظاہر کیا بلکہ اس کی ذہنی قوت کو بھی ظاہر کیا کیونکہ اس نے تیسری گیم ہارنے کے بعد ایک تاریخی جیت حاصل کرنے کے لئے واپسی کی۔
وقت اشاعت : 06/01/2025 - 22:10:14
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستاندنیاکھیلمصر