نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف مایوسی کا شکار، صدر، وزیرِ اعظم، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے اپیل

بدھ 8 جنوری 2025 04:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2025ء)شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما حکومتی پزیرائی نہ ہونے کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں۔انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ یہ ویڈیو صدر، وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے لیے ہے اور اٴْمید ہے کہ اٴْن تک یہ ویڈیو پہنچے گی۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

شہروز کاشف نے کہا کہ میں 11 برس سے کوہ پیمائی کر رہا ہوں اور یہ میرا شوق ہے، میں مائونٹ ایورسٹ اور کے ٹو سمیت کئی خطرناک چوٹیاں سر کر چکا ہوں، میرا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان تمام ایتھلیٹس کی پزیرائی کر رہی ہے جو کہ اچھی بات ہے اور اب میں بھی منتظر ہوں کہ میری بھی حوصلہ افزائی کی جائے۔ شہروز کاشف نے کہا کہ میں صدر، وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلی پنجاب سے مل کر اپنا سارا سفر بیان کرنا چاہتا ہوں۔نوجوان کوہ پیما نے کہا کہ اگر میرے کارناموں کو اعلیٰ حکومتی شخصیات تسلیم کرتی ہیں تو یہ میرے لیے بہت بڑی بات ہو گی، مجھے اٴْمید ہے کہ میرا پیغام حکومت تک پہنچے گا۔
وقت اشاعت : 08/01/2025 - 04:25:35
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستانمیاں نواز شریفمریم نواز شریفپنجابمیراکوہ پیماریکارڈنواز شریف کی وطن واپسی