نوجوان اوپنرصائم ایوب پاکستان کا اثاثہ ہیں، ان کے علاج پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، محسن نقوی

پیر 6 جنوری 2025 22:21

نوجوان اوپنرصائم ایوب پاکستان کا اثاثہ ہیں، ان کے علاج پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، محسن نقوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2025ء)دورہ جنوبی افریقہ کے دوران پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست اور دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں فالو آن کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، ٹیم فائٹ کررہی ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اپ گریڈیشن اور رنیوویشن کے دوران دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ قذافی اسٹیڈیم کا فنشنگ ورک 25 جنوری تک مکمل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

انہوں نے بتایا کہ 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کا پلان ہے، اس تقریب کو یادگار بنایا جائے گا۔ مختلف شخصیات کو بھی مدعو کریں گے۔انہوںنے کہاکہ جنوبی افریقہ کے ساتھ ٹیسٹ میچ میں ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ٹیم فائٹ کررہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ صائم ایوب منگل کی صبح لندن روانہ ہوجائیں گے، معاون کوچ اظہر محمود بھی ان کے ساتھ ہوں گے، صائم ایوب کے اسپورٹس کے بہترین ڈاکٹر سے علاج ہوگا۔پی سی بی سربراہ کے مطابق صائم کے علاج پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، صائم پاکستان کا اثاثہ ہیں، ان کی جلد صحت یابی چاہتے ہیں۔
وقت اشاعت : 06/01/2025 - 22:21:22
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستانافریقہکرکٹلاہورپاکستان کرکٹ بورڈکھیلپی سی بیڈاکٹرعلاج