ماسٹر ہاکی ورلڈ کپ2024ء فائنل‘ الائنس انٹر نیشنل ہاکی ٹیم نے سلور میڈل کا اعزاز حاصل کر لیا

پیر 16 دسمبر 2024 12:25

ماسٹر ہاکی ورلڈ کپ2024ء فائنل‘ الائنس انٹر نیشنل ہاکی ٹیم نے سلور میڈل کا اعزاز حاصل کر لیا
آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2024ء)ماسٹر ہاکی ورلڈ کپ2024ء کے فائنل میچ میں الائنس انٹر نیشنل ہاکی ٹیم نے سلور میڈل کا اعزاز حاصل کر لیا۔نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہونے والے ماسٹر ہاکی ورلڈ کپ 2024ء کے فائنل میچ میں آسٹریلیا ہاکی ٹیم نے الائنس انٹر نیشنل ہاکی ٹیم مین 45 آئی ایم سی کو ہرا کر فائنل میچ جیت لیا اور گولڈ میڈل کا اعزاز حاصل کیا الائنس انٹرنیشنل ہاکی ٹیم سلو ر میڈل حاصل کرسکی الائنس انٹر نیشنل ہاکی ٹیم کے کپتان رانا محمد نواز اور دیگر کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کیا جبکہ الائنس انٹر نیشنل ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض دنیائے ہاکی کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی سابق کپتان شہباز احمد نے سر انجام دئیے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

الائنس انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان رانا محمد نواز نے ہمارے نمائندہ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹر ہاکی ورلڈ کپ2024 کے دوران ہماری ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی تسلی بخش رہی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بڑی ہمت او رلگن کے ساتھ ہاکی کھیلی اور ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں سلور میڈل کا اعزاز حاصل کیا میں نے دوسری مرتبہ ورلڈ کپ میں بطور کپتانی کے فرائض سر انجام دئیے انہوں نے مزید کہا کہ کھیل ہار جیت کا ایک حصہ ہوتی ہے ہمارے لئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ہم نے فائنل میچ کے لئے کوالیفائی کیا اور ورلڈ کپ کے فائنل میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
وقت اشاعت : 16/12/2024 - 12:25:57
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

ہاکیکھیلنیوزی لینڈ